19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایچ اے آئی ٹول پلازہ کیلئے درجہ بندی نظام جاری کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، قومی شاہراہوں سے متعلق قومی اتھارٹی ‘این ایچ اے آئی’ نے 10 فروری 2018 کو ایک ملک گیر مہم کی شروعات کی۔اس کا مقصد شاہراہوں سے متعلق مختلف معاملات جو کہ شاہراہوں کو استعمال کرنے والے افراد کو متاثر کرتےہیں ۔مثلاً ٹول کا معاملہ ، الیکٹرانک ٹولنگ، فاسٹیگ لین، تمام ٹول پلازہ کی صفائی ستھرائی ، ٹول پلازہ کے عملے کا طور طریقہ ، مارشل کی تعیناتی ،بیت الخلاؤں کی صفائی ستھرائی ، ہائی وے نیسٹ ‘مینی ’کا کام کاج، سڑک کنارے کی سہولتیں ، ایمرجنسی کی صورت میں ایمولینس  اور  کرین کی دستیابی  کوحل کرناہے۔ این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب دیپک کمار نے 9 فروری 2018 کو  تمام فیلڈ ہائی وے آپریشن یونٹ کے افسران کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حکم دیا  کہ وہ کم از کم ملک بھر کے دو ٹول پلازہ کا دورہ کریں اور مذکورہ سہولتوں کی دستیابی کے بارے میں ذاتی طور پر جائزہ لیں تاکہ مسافروں کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے ۔ اس کے مطابق 10 فروری 2018 کو ہائی وے آپریشن ڈویژن کے ذریعے ملک کے تقریباً 300 سے زائد ٹول پلازہ میں ایک خصوصی مہم کی شروعات کی گئی۔ہائی وے آپریشن کے افسران نے ٹول پلازہ کا دورہ کیا اور سہولیات کے بارے میں لوگوں سے تاثرات   حاصل کئے ۔

این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب دیپک کمار نے کہا کہ این ایچ اے آئی جلدہی تمام ٹول پلازہ کے لئے ایک درجہ بندی نظام شروع کرنے والی ہے۔ ہر سہ ماہی میں 3 بہترین ٹول پلازہ کی شناخت کی جائیں گی اور ان کے نام کو این ایچ اے آئی کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹول پلازہ کی درجہ بندی کے ذریعے مثابقتی ماحول پیدا ہوگا اور شاہراہوں کو استعمال کرنے والے افراد کیلئے  سہولتوں کو مجموعی طور پر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More