16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایچ اے آئی نے مدھیہ پردیش میں این ایچ۔12 ہرن ندی سے سندور ندی سیکشن کو چا لینوں والی بنانے کا ٹھیکہ دیا

Urdu News

نئی دہلی۔ کے قومی شاہراہ اتھارٹی نے ریاست مدھیہ پردیش میں درج ذیل قومی شاہراہ کی ترقی کے لئے ٹھیکہ جاری کردیا ہے:

قومی شاہراہ نمبر سیکشن لمبائی کل پونجی لاگت ٹھیکے دار کا نام
این ایچ۔ 12  ہیرن ندی سے سندور ندی تک، 66 کلو میٹر سے 130کلو میٹر سیکشن تک 64  کلو میٹر Rs. 866.39

کروڑ روپئے

میسرس کرشنا کنسٹرکشن۔ گوار کنسٹرکشن لمٹیڈ( جے وی)

پروجیکٹ پر24 ماہ کی تعمیری مدت کے ساتھ ای پی سی موڈ میں عملدرآمد ہوگا۔پروجیکٹ میں4 بڑے پلوں، 20 چھوٹے پلوں،9 اندر پاس اور سڑک پر آمدورفت کی آسانی کے لئے 29 چھوٹے جنکشنوں کی تعمیر کے ساتھ دو لین کی شاہراہ کو چار لین میں تبدیل کرنا جس کے کنارے فٹ پاتھ بھی ہو شامل ہے۔پروجیکٹ کا 13 کلو میٹر کا حصہ جانوروں کی محفوظ پناہ گاہ سے گزرے گا جس کے لئے 39.750 ہیکٹر علاقہ سڑک کے متبادل راستے کے لئے مطلوب ہیں۔سڑک دو کلو میٹر کی لمبائی محفوظ جنگل سے گزرتی ہے جس کے 11.081 ہیکٹر کا علاقہ متبادل سڑک کے لئے مطلوب ہیں۔ پروجیکٹ میں جنگلاتی زندگی کے محفوظ اور آزاد نقل وحمل کے لئے پروجیکٹ میں معقول نقل ومکانی کے اقدامات شامل ہیں۔ یعنی بڑے پلوں کے دونوں طرف پانچ میٹر چوڑا اضافی علاقہ چاہئے۔

پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد شاہراہ کی ا س پٹی پر آمدورفت محفوظ اور وقت اور ایندھن کی بچت کرنے والے ہوجائے گی۔جس سے موٹر گاڑیوں کے رکھ رکھاؤ کی لاگت میں کمی آئے گی۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More