14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این اے بی سی بی نے عملے کے سرٹیفکیٹ کے لئے بین الاقوامی معیار کی برابری حاصل کی

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل ایکریڈیٹیشن  بورڈ فار سرٹفکیشن باڈیز (این اے بی سی بی )نے، جو تصدیق کرنے کابھارت کاقومی ادارہ ہے،آج سنگا پور میں ایشیا بحر الکاہل ایکریڈیٹیشن کوآپریشن کی سالانہ میٹنگ میں اداروں کےعملے کے  سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے اپنے پروگرام میں بین الاقوامی سطح کی برابری حاصل کر لی ہے۔ این اے بی سی بی نے اپنے تصدیقی پروگرام  کے لئے ، جو بین الاقوامی معیار آئی ایس او؍ آئی ای سی 17024 کیلئے باہمی طور پر تسلیم کئے جانے کے بندوبست (ایم آر اے ) پر دستخط کئے ہیں ۔ آئی ایس او؍ آئی ای سی17024:تصدیقی تجزیہ-افراد کے تصدیق نامے کیلئے کام کرنے والے اداروں کی عام ضروریات عملے کو سرٹیفکیٹ دینے والے اداروں کے پیمانوں میں دیا جاتا ہے۔(جسے افراد کی تصدیق کا ادارہ بھی کہا جاتا ہے)۔ اس معیار میں ان افراد کے سرٹیفکیٹ کی اسکیم کے فروغ اور برقرار رکھنے کی ضرورتیں شامل ہیں جن کیلئےیہ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا تصدیق کے ساتھ این اے بی سی بی امید کرتی ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کر کے کہ افراد بین الاقوامی معیارات کے تصدیق شدہ ہیں، عالمی مارکیٹ میں بھارت کی خدمات اور صلاحیتوں  کو برآمد کرنے میں مدد ملے گی۔

عملے کے سرٹیفکیٹ بھارت میں  بہت سے پیشہ ور افراد ، خاص طور پر  ان لوگوں کے لئے جن کے پاس باضابطہ تعلیم یا پروگرام کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے ، تعاون فراہم کرے گا۔ کوئی بھی شخص جس کے پاس این اے بی سی بی کے لوگوں کے ساتھ آئی ایس او؍ آئی ای سی17024سرٹیفکیٹ موجود ہے، بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے گا ۔ اسے مختلف سرگرمیوں کے لئے تصدیق شدہ عملے کے افراد میں اعتماد قائم کرنےکے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کوالٹی کونسل آف انڈیا کے بورڈ میں شامل این اے بی سی بی  ایک خود مختار ادارہ ہے جو کامرس و صنعت کی وزارت سے منسلک ہے اور بین الاقوامی نظام کے تحت بین الاقوامی معیار  کے برابر اداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے یا معائنہ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اس سے این اے بی سی بی   کے ذریعے عملے کی تصدیق کرنے والے اداروں کی تصدیق کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔بھارت  میں بین الاقوامی سطح پر معائنے ، ٹسٹنگ اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے تصدیق نامہ اہم ہو گیا ہے اور بھارت –سنگا پور جامع اقتصادی تعاون معاہدے جیسے آزاد تجارتی معاہدوں کیلئے ، جس میں این اے بی سی بی   کی تصدیق الیکٹرک اور الیکٹرانک اور ٹیلی مواصلاتی مصنوعات کے لئے ضروری ہے۔

این اے بی سی بی  نے حال ہی میں عملے کے تصدیق نامے کے لئے ایک ادارے کو سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے جبکہ چار نے درخواست دے رکھی ہے ۔ یہ پروگرام پیشہ ور افراد کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ این اے بی سی بی   پہلے سے ہی آیوش کی وزارت کی مدد کر رہا ہے اور اس نے یوگا کے پیشہ ور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ایک سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ادارے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے یوگا میں بین الاقوامی سطح پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اسکیم کو فروغ حاصل ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More