15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی آر پی بی نے 31 ہزار کروڑ مالیت کے پروجیکٹوں میں سے 15 ہزار کروڑ سے زیادہ کے قرض کو منظوری دی: درگا شنکر مشرا

Urdu News

مکان اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگرانی اور قرض کے انتظام وانصرام ہے شفافیت اور جوابدہی پیدا کرنے کے لئے ڈیجیٹل/  موبائل ٹیکنالوجی  کے استعمال کی سمت میں پروجیکٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم( پی۔ ایم آئی ایس) ایک بڑا قدم ہے۔ نئی دہلی میں آج نیشنل کیپٹل ریجنل پلاننگ بورڈ(این سی آر پی بی) کےپی- ایم آئی ایس کے افتتاح کے موقع پر بولتے ہوئے جناب مشرا نے این  سی آر پی بی کو مبارک باد دی اور کہا کہ کووڈ-19 کے دوران جبکہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہےیہ پورٹل موزوں بروقت ہے۔افتتاحی تقریب میں مکان اور شہری امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، جے ایس اور ایف اے ، جی این سی ٹی ای کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور این سی آر کے سینئر اہلکاروں اور این سی آر پی بی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

ہاؤسنگ سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے بتایا کہ این سی آر پی بی قومی راجدھانی خطہ میں ریجنل اور سب ریجنل پلان کو منظوری دیتی ہے اور بازار سے پونڈ تیار کرکے یا دوطرفہ/ کثیر جہتی ایجنسیوں سے قرض لے کر سستی قیمت پر پروجیکٹوں کو رقم مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 ہزار کروڑ مالیت کے پروجیکٹوں میں سے 15 ہزار کروڑ سے زیادہ کے قرض کو منظوری دی جاچکی ہے اور18500 کروڑ سے زیادہ مالیت کے 265 پروجیکٹ اب تک مکمل کئے جاچکے ہیں اور باقی زیر تعمیر ہیں۔

پی -ایم آئی ایس کو این سی آر پی بی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے اور اسے این آئی سی کے سرور پر ڈالا گیا ہے۔ ایم آئی ایس میں تلاش کی شرط پر پروجیکٹوں کی ترتیب کی سہولت موجود ہے:

  • جاری پروجیکٹ
  • تکمیل شدہ  پروجیکٹ
  • تمام پروجیکٹ
  • کی ورڈ کے ذریعہ تلاش
  • تاریخ کے ذریعہ تلاش
  • رقم کے ذریعہ تلاش
  • ریاست کے ذریعہ تلاش
  • جاری ادائیگی کے ذریعہ تلاش
  • نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ تلاش

سافٹ ویئر کی  خصوصیات کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب مشرا نے کہا کہ پی- ایم آئی ایس کے اندر متعدد پروگراموں کی مالی صورتحال اور آخری تاریخ اور قرض کی ماہانہ ادائیگی کا شمار کرنے کی انوکھی صلاحیت موجود ہے اور یہ اس سلسلے میں پہلے سے ہی ای – میل بھیج کر آگاہ کردیتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More