15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی ایس کے ، کے چیئرمین نے این ڈی ایم سی کے صفائی کرمچاریوں کے مختلف معاملات پراین ڈی ایم سی کے چیئرمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی، صفائی کرمچاریوں کے قومی کمیشن (این سی ایس کے)کے چیئرمین جناب منہر وال جی بھائی  زالا نے رکن محترمہ منجو دیلرمیٹ، جناب نریش کمار ، چیئرمین اور این ڈی ایم سی کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ این ڈی ایم سی کے صدر دفتر پر صفائی کرمچاریوں کے  مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے پہنچے اور کمیشن کی پہلے کی گئی سفارشات ؍ ہدایات پر این ڈی ایم سی کے ذریعے کی گئی کارروائی  کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ این ڈی ایم سی کے چیئرمین جناب نریش کمار نے صفائی کرمچاریوں کی فلاح وبہبود کےلئے کونسل کے ذریعے کئے گئے نئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے مطلع کیا۔ اس میٹنگ میں این ڈی ایم سی کے صفائی کرمچاریوں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

 جناب  زالا اور محترمہ منجو دیلر  نے این ڈی ایم سی کے 25 صفائی کرمچاریوں کو آر پی ایل سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ انہوں نے نئے خریدے گئے  ٹھیلوں  کو بھی پیش کیا جن سے صفائی کرمچاریوں کے کام میں آسانی پیدا ہوگی۔

جناب زالا نے ٹھیکیداروں کے ذریعے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے صفائی کرمچاریوں کے استحصال کے معاملے کو اٹھایا اور کونسل پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں  کو ٹھیکہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے صفائی کرمچاریوں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر براہ راست  رکھنے کے امکانات تلاش کرے۔ انہوں نے ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے بڑی تعداد میں معاملات التوا میں رکھے جانے پر بھی نا خوشی  کا اظہار کیا ہے ۔ کونسل میں اس طرح کی تقرری پر پانچ فیصد کی حد مقرر کئے جانے کی وجہ سے یہ معاملات التوا میں ہیں ۔ اس سلسلے میں  انہوں نے کونسل کو مشورہ دیا کہ وہ  صفائی کرمچاریوں کے معاملے میں اس طرح کی شرط میں رعایت حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے رجوع کریں۔ میٹنگ میں موجود صفائی کرمچاریوں کی مانگوں کو سننے کے بعد جناب زالا نے کونسل کو ہدایت دی کہ وہ عارضی  مسٹر رول پر کام کرنے والوں کے نام ریگولر مسٹر رول میں درج کریں ۔ اور ریگولر مسٹر رول میں شامل لوگوں کے نام مستقل ورکروں میں شامل کریں۔ صفائی کرمچاریوں میں کونسل سے مکان الاٹ کرنے کی بھی مانگ کی ۔ اس سلسلے میں کونسل کے پا س رہائشی مکانوں کی کمی  کو  دیکھتے ہوئے جناب زالا نے صفائی کرمچاریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اپنے مکانات  خودخریدیں ۔ کمیشن کے چیئرمین اور ممبروں نے کونسل پر زور دیا کہ وہ صفائی کرمچاریوں کو اپنا کام انجام دینے کےلئے ضروری سیفٹی کٹس ؍ کپڑے وغیرہ بھی فراہم کریں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More