17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی سی کل اپنا 72واں یوم تاسیس منائے گی

Urdu News

نئی دہلی: دنیا میں سب سے بڑی یونیفارم کی حامل نوجوانوں کی تنظیم، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، 22نومبر، 2020 کو اپنا 72واں یوم تاسیس منائے گی۔ یوم تاسیس سےقبل، ملک کے لئے اپنی زندگی کی عظیم قربانی دینے والے شہیدوں کو آج قومی جنگی میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجئے کمار اور این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ  جنرل راجیو چوپڑا نے پورے این سی سی برادری کی جانب سے شہید بہادروں کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔

دفاع کے سکریٹری نے کہا کہ موجودہ برس کے دوران، این سی سی کیڈٹس نے کووڈ-19 وبا کے دوران بے لوث خدمات انجام دیکر اس وبا سے لڑنے کے اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلاتے ہوئے کورونا جانبازوں کے طور پر این سی سی  کی جانب سے اپنا اہم تعاون دیا ہے۔ کیڈیٹ اور ایسوسی ایٹ این سی سی کے افسران ایک مثال کے طور پر ‘ایک بھارت سریشٹھ بھارت، ‘آتم نربھر بھارت’ اور ‘فٹ انڈیا’ جیسی سرگرمیوں میں شامل رہے ہیں۔ کیڈٹوں نے  سوچھ ابھیان، ‘میگا آلودگی پکھواڑہ’ میں پورے دل سے حصہ لیا اور ڈیجیٹل خواندگی ، بین الاقوامی یوم یوگ، شجرکاری اور ٹیکہ کاری  پروگراموں وغیرہ جیسے مختلف سرکاری اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر جناب نریندر مودی نے 15اگست 2020 کو ملک کے سرحدی اور ساحلی علاقوں میں نیشنل کیڈٹ کورکوریج کی توسیع کیلئے ایک اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ سرحدی اضلاع، ساحلی تعلقہ اور تعلقہ ہاؤسنگ ایئرفورس اسٹیشنوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے برّی فوج، فضائیہ اور بحریہ تینوں میں ایک لاکھ اضافی  کیڈٹوں کی توسیع کی اسکیم بنائی گئی ہے۔ دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر وجئے کمار نے گلہائے عقیدت نذر کرنے کے بعد کہاں کہ ہمارے سرحدی اور ساحلی اضلاع میں این سی سی کی توسیع ان علاقے کے نوجوانوں کو مسلح افواج  میں شامل ہونے کیلئے تحریک دیگی۔ ملک ہمارے نوجوانوں میں یکجہتی،  نظم وضبط،  قومی وحدت اور بے لوث خدمت کے اقدار کو پیدا کرنے کیلئے این سی سی سے پُرامید ہے۔

این سی سی کی کثیر رخی سرگرمیاں اور متنوع نصاب، نوجوانوں کو خودکی ترقی کیلئے نادر مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کئی کیڈٹوں نے کھیل اور تفریح کے شعبے میں اپنی قابل ذکر حصولیابیوں سے ملک اور تنظیم کو افتخار دیا ہے۔  این سی سی موجودہ نوجوانوں کو کل کی ذمہ دار شہری  کے طور پر ڈھالنے کی سمت میں اپنی انتھک کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

این سی سی یوم تاسیس کے موقع پر پورے ہندوستان میں کیڈٹوں نے خون کے عطیہ کے کیمپ اور سماجی ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More