25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی ڈی سی کی نومبر2018 میں شروع کی گئی نئی اسکیم ‘‘ یوا سہکار’’نوجوان صنعت کاروں کو کامیابی دلا رہی ہے: رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہاہے کہ نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) نے امداد باہمی کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی خاطر اپنی مالی اسکیموں اور پروگراموں کو بہتر بنا کر ملک میں امداد باہمی کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیاہے۔ آج این سی ڈی سی کی 84ویں جنرل کونسل کی میٹنگ میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے مالی سال 19-2018 میں پہلے ہی سب سے زیادہ ریکارڈ کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب تک 25ہزار کروڑروپے جاری کر چکی ہے، جو موجودہ سال کے ہدف کا 210فیصد ہے۔ کارپوریشن نے پچھلے 5برسوں میں (15-2014سے19- 2018تک )پچھلے 5برسوں کے مقابلے (10-2009سے 14-2013 تک)222فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ کارپوریشن کا این پی اے صفر پر برقرار ہےاور قرض کی وصولی کی شرح 98فیصد سے زیادہ ہے۔

جناب سنگھ نے مزید کہا کہ این سی ڈی سی امداد باہمی کے سیکٹر کے لئے اختراعی اقدامات فراہم کرنے میں کافی سرگرم ہے۔ این سی ڈی سی کی نئی اسکیم ‘‘ یوا سہکار’’ امداد باہمی میں نوجوان صنعت کاروں کو پرواز عطا کرنے کے لئے نومبر 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ نئ قائم کردہ امداد باہمی کی اکائیاں  ‘‘ کوآپریٹیو اسٹارٹ اپ اور انوویشن فنڈ’’ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جسے این سی ڈی سی نے شمال-مشرقی خطے میں امداد باہمی کی مدد کے لئے ضابطوں میں نرمی کے ساتھ قائم کیاہے۔ اس اسکیم سے خواہشمند اضلاع اور 100فیصد خواتین؍ ایس سی؍ایس ٹی؍معذوری سے متاثرہ افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے ارکان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئی زرعی برآمداتی پالیسی کا اعلان کیاہے۔اس اقدام کے تحت این سی ڈی سی اور زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی پیداوار کی برآمدات کی ترقیاتی اتھارٹی (اپیڈا) نے تعاون کے مشترکہ شعبوں کی نشاندہی کی ہے اور ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ اشتراک زراعت اور متعلقہ شعبوں میں فریقین کو بہترقدر فراہم کرنے میں سہولت پیدا کرے گااور حکومت کی پالیسیوں کے خطوط پر برآمدات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ این سی ڈی سی اکتوبر 2019 میں نئی دلی میں اپنی نوعیت کی پہلی ‘‘انڈیا انٹرنیشنل کوآپریٹیو ٹریڈ فیئر’’ کا انعقاد کرے گی۔ یہ کوآپریٹیو ٹریڈ فیئر قومی اور بین الاقوامی امداد باہمی کے یونٹوں اور متعلقہ اداروں کو فروخت ، مارکیٹنگ، اشیاء کی نمائش، کانفرنس، خریدار اور فروخت کرنے والوں کی میٹنگ، نیٹ ورکنگ اور پالیسی کی حمایت وغیرہ کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More