17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ٹی ایف پی ٹریڈ اور قبائلی مفادات پر مرتب ہونے والے کووڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ٹرائیفیڈ نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مراسلہ ارسال کیا

Urdu News

نئی دہلی، قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری حضرات اور تمام تر ریاستی سطح کی نوڈل ایجنسیوں کو کووڈ – 19 وبائی مرض کے خلاف جدوجہد اور اس کے اثرات کے بارے میں مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں غیر چوبی جنگلاتی پیداوار (این ٹی ایف پی) تجارت اور قبائلی مفادات کا پہلو بھی شامل ہے۔ ٹرائیفیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ کووڈ – 19 وبائی مرض نے پوری دنیا کے سامنے ایک بے مثال مشکل کھڑی کردی ہے۔ بھارت میں تقریباً سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس سے متاثر ہیں۔ اگرچہ ہر جگہ اس کے اثرات مختلف نوعیت کے ہیں، تاہم تجارت کے تمام شعبے اور صنعت سمیت معاشرہ کا ہر طبقہ اس سے متاثر ہے۔ قبائلی بھی اس سے اچھوتے نہیں ہیں۔ خصوصاً اس پیک سیزن کے دوران جو مختلف خطوں میں این ٹی ایف پی کے لحاظ سے بہتات کا وقت ہوتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس پس منظر میں یہ ضروری ہے کہ تمام لوگوں کے تحفظ خصوصاً قبائل کے تحفظ کے لئے جو جنگلوں میں جاکر جنگلاتی پیداوار جمع کرتے ہیں، کو تحفظ فراہم کرانے کے لیے پیشگی طور پر چند حفظ ما تقدم کے اقدامات کے بارے میں غور و فکر کیا جائے۔ ریاستوں کو ان کلیدی نکات سے آگاہ کردیا گیا ہے جو اجمالی شکل میں ہیں نہ کہ تفصیلی۔ ہر ریاست میں مخصوص ضروریات ہوسکتی ہیں یا ریاستیں اپنے طور پر این ٹی ایف پی سے متعلق مخصوص نکات اپنا سکتی ہیں اور انھیں اپنی فہرست میں شامل کرسکتی ہیں۔ ٹرائیفیڈ تمام ریاستوں اور ریاستی سطح کی نوڈل ایجنسیوں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہ تمام تر نکات آخری سطح تک (جنگلات میں جاکر جنگلاتی پیداوار جمع کرنے والوں سے لے کر فیلڈ کی سطح پر کام کرنے والے کارکنان تک) پہنچائیں اور جس قدر جلد ہوسکے ان کی ترویج کریں۔

کووڈ – 19 کے خطرے کے دوران این ٹی ایف پی سے متعلق کیا کریں اور کیا نہ کریں کے نکات

  • مفاد پرست منڈی قوتیں جنگلات میں جاکر جنگلاتی پیداوار جمع کرنے والے قبائلیوں میں بے بنیاد اطلاع پھیلاکر ان کا استحصال کرسکتی ہیں اور وہ مجبور ہوکر یا گھبراکر انھیں این ٹی ایف پی اشیاء فروخت کرسکتے ہیں، لہٰذا ایم ایف پی اسکیم کو اضافی توانائی کے ساتھ نافذ کرنا ہوگا، خصوصاً از حد حساس علاقوں میں اس کا نفاذ ضروری ہوگا۔
  • این ٹی ایف پی اشیاء جمع کرنے والے قبائلی افراد کو این ٹی ایف پی کلیکشن کے کام میں صفائی ستھرائی کے اصولوں کو اپنانے کا مشورہ دیا جانا چاہیے۔ انھیں تمام تر کلیکشن کاموں کے قبل اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو جراثیم کش دوا سے صاف کرنا چاہیے۔
  • تمام تر این ٹی ایف پی پرائمری پروسیسنگ مراکز پر ہینڈ سینیٹائزرس یعنی ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے والا محلول رکھا جانا چاہیے۔ وَن دھن وکاس کیندروں پر بھی یہی انتظام ہونا چاہیے۔ ہر ایک پروسیسر کو سینٹر میں داخل ہونے اور کام شروع کرنے سے قبل اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز یعنی جراثم سے پاک کرنا چاہیے۔
  • پروسیسر کو پروسیسنگ مراکز کے اندر جتھے کی شکل میں یا اکٹھے ہوکر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ انھیں ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔ اگر مرکز کے اندر جگہ کی قلت ہو تو انھیں مشورہ دیا جانا چاہیے کہ وہ الگ الگ شفٹوں میں کام کریں یا صاف ستھرے حالات میں گھروں سے کام کریں۔
  • ایسا کوئی بھی فرد جسے نزلے کا اثر ہو، کھانسی آرہی ہو اسے مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور تمام تر اشیاء جمع کرنے والوں اور پروسیسروں کو باہمی طور پر سماجی فاصلہ خصوصاً مذکورہ نزلے یا زکام والے افراد سے فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔
  • اگر کوئی اشیاء جمع کرنے والا فرد (یعنی متعلقہ فرد کے کنبہ کا کوئی بھی فرد) کووڈ- 19 کی ہلکی سی بھی علامات ظاہر کرتا ہے تو اسے اسکریننگ سے گزارا جانا چاہیے اور ضروری ہو تو قرنطائن بھی کیا جانا چاہیے۔
  • این ٹی ایف پی کے تحت استعمال ہونے والا پیکنگ ساز و سامان صاف ستھرا اور ہر طرح کے سقم سے مبرا ہونا چاہیے، تاکہ اسے اٹھانے اور رکھنے والے افراد این ٹی ایف پی کے رابطے میں نہ آئیں۔
  • جہاں تک ممکن ہوسکے نقد سودے کم سے کم انجام دیے جانے چاہئیں اور رقومات کو اشیاء جمع کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جانا چاہیے۔ اشیاء جمع کرنے والوں کو اس بات کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کی جانی چاہیے کہ وہ حکومت کے پلیٹ فارموں مثلاً روپے جیسے ذرائع کے ذریعے نقدی کے بغیر لین دین کا طریقہ کار اپنائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More