نئی دہلی، 7 جولائی ، 2018 ء کو منعقدہ وزارت کی پریس کانفرنس کے بعد جاری عارضی شیڈول کے بعد نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کی جانب سے ماہ مئی ، 2019 ء تک کے لئے منعقد کرائے جانے والے امتحانات کا فائنل شیڈول درج ذیل گو شوارے میں دیکھا جا سکتا ہے :
امتحان : یو جی سی – این ای ٹی دسمبر ، 2018 ء |
|
امتحان کا طریقہ : کمپیوٹر پر مبنی |
|
درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں |
یکم تا 30 ستمبر ، 2018 ء |
ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل |
19 نومبر ، 2018 ء |
امتحانات کی تاریخیں |
9 تا 23 دسمبر ، 2018 ء |
نتائج کے اعلان کی تاریخ |
10 جنوری ، 2019 ء |
امتحان : جے ای ای مین I |
|
امتحان کا طریقہ : کمپیوٹر پر مبنی |
|
درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں |
یکم تا 30 ستمبر ، 2018 ء |
ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل |
17 دسمبر ، 2018 ء |
امتحانات کی تاریخیں |
6 تا 20 جنوری ، 2019 ء |
نتائج کے اعلان کی تاریخ |
31 جنوری ، 2019 ء |
امتحان : جے ای ای مین II |
|
امتحان کا طریقہ : کمپیوٹر پر مبنی |
|
درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں |
8 فروری تا 7 مارچ ، 2019 ء |
ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل |
18 مارچ ، 2019 ء |
امتحانات کی تاریخیں |
6 تا 20 اپریل ، 2019 ء |
نتائج کے اعلان کی تاریخ |
30 اپریل ، 2019 ء |
امتحان : سی ایم اے ٹی اور جی پی اے ٹی |
|
امتحان کا طریقہ : کمپیوٹر پر مبنی |
|
درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں |
یکم نومبر تا 30 نومبر ، 2018 ء |
ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل |
7 جنوری ، 2019 ء |
امتحانات کی تاریخیں |
28 جنوری ، 2019 ء |
نتائج کے اعلان کی تاریخ |
10 فروری ، 2019 ء |
امتحان : این ای ای ٹی ( یو جی ) * |
|
امتحان کا طریقہ : پین اور کاغذ پر مبنی امتحان ( واحد اجلاس میں ) |
|
درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں |
یکم نومبر تا 30 نومبر ، 2018 ء |
ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل |
15 اپریل ، 2019 ء |
امتحانات کی تاریخیں |
5 مئی ، 2019 ء |
نتائج کے اعلان کی تاریخ |
5 جون ، 2019 ء |
*این ای ای ٹی امتحان کے طرز میں واقع ہوئی تبدیلی ( جیسا کہ 7 جولائی ، 2018 ء کو جاری بیان میں کہا گیا تھا ، اُس کے بر خلاف ) اب یہ امتحان کاغذ اور پین پر مشتمل ایک اجلاس والا امتحان ہو گا اور اتنی ہی زبانوں میں منعقد ہو گا ، جتنی زبانوں میں گذشتہ برس منعقد ہوا تھا ۔ یہ قدم وزارت صحت اور کنبہ بہبود کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے ، جس نے کہا تھا کہ گذشتہ برس اپنایا گیا طریقۂ کار ہی اس سال بھی اپنایا جائے ۔
این ٹی اے دیہی علاقوں کے طلباء کے لئے ٹسٹ پریکٹس مراکز ( ٹی پی سی ) کا ایک ملک گیر نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے تاکہ ہر ایک طالب علم کو امتحان سے قبل مشق کرنے کا موقع مل سکے ۔ 2697 اسکولوں / انجینئرنگ کالجوں میں ، جہاں کمپیوٹر مراکز ہیں ، انہیں ہر سنیچر / اتوار کو یکم ستمبر ، 2018 ء سے ، اس کام کے لئے استعمال کیا جائے گا اور کوئی بھی طالب علم ، اس سہولت کو بغیر کسی محصول کی ادائیگی کے حاصل کر سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ایپ بھی وضع کیا جا رہا ہے ، جس کی مدد سے طلباء قریب ترین واقع ٹی پی سی کا انتخاب کر سکیں گے ۔
ٹی پی سی کے تحت ایک ڈاؤن لوڈڈ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ ( سی بی ٹی ) ہو گا ، جو امتحان والے دن اپنائے جانے والے ٹسٹ کے طریقے کے عین مطابق ہو گا ۔ یہ پریکٹس ٹسٹ امید واروں کو اپنے آپ کو اس نظام سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ہو گا ۔ امید واران ٹسٹ کے متعلق تفصیلی ہدایات جان سکیں گے اور اس کے لئے انہیں ماؤس یا نیومیرک کی بورڈ ، جو اسکرین پر دستیاب ہو گا ، اُس کا استعمال ، ہر ایک سوال کو حل کرنے کے لئے کرنے کی سہولت حاصل ہو گی ۔ اگلے سوال کو حل کرنے کے لئے سوال کو اسکرول کرکے لانا پڑے گا ۔ مختلف سوالات کے درمیان اسکرولنگ کرنی ہو گی ۔ اپنے متبادل کو ایڈٹ اور تبدیل بھی کر سکیں گے اور سوال نامے کا جواب داخل کر سکیں گے ۔