17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ٹی پی سی نے اب تک کی سب سے زیادہ 263.95بلین یونٹ کی مسلسل مجموعی پیداواردرج کی

एनटीपीसी ने 263.95 अरब यूनिट बिजली का सर्वाधिक उत्पादन किया
Urdu News

نئی دہلی،17/مارچ ،این ٹی پی سی نے مالی سال 17-2016کےدوران، کل تک اب تک کی سب سے بہترین 263.95بلین یونٹ کی مسلسل مجموعی پیداوار درج کی ہے، جو گزشتہ برس اسی مدت کے دوران ہوئی پیداوار 263.42بلین یونٹ کے مقابلے میں بہترین سالانہ پیداوارہے۔ گزشتہ برس کے دوران این ٹی پی سی جنریشن گروپ کی پیداوارمیں سالانہ 4.71فیصد کا اضافہ کیاگیا ہے۔

این ٹی پی سی پِٹ ہیڈ کول اسٹیشن نے، جس میں 25840میگاواٹ کی صلاحیت ہے، 16.03.17کوایک دن میں 95.71فیصد پی ایل ایف درج کئے تھے اور مارچ 2017کے مہینے میں آج تک 91.4فیصد ماہانہ لگاتارپیداواردرج کی ہے۔ 16مارچ2017کواین ٹی پی سی کوئلہ پلانٹس کی 29اکائیوں میں 100فیصد سے زیادہ پی ایل ایف کی پیداوارہوئی ہے۔

این ٹی پی سی اسٹیشنوں میں رواں ماہ کےدوران وندھیانچل اسٹیشن نے، جو ہندوستان کا سب سے بڑا بجلی اسٹیشن ہےاوراس کی 4760میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت ہے، 8مارچ 2017کوایک دن میں سب سے زیادہ پیداوار114.254ایم یو بجلی پیداوارکی ہے، جو100.01فیصد پی ایل ایف کے مساوی ہے۔موڈا اسٹیشن نے بھی 9مارچ 2017کو ایک دن میں 31.2ایم یو کی سب سے زیادہ پیداواردرج کی ہے اور این ٹی پی سی کی 12مارچ 2017کو 2.353کی سب سے زیادہ شمسی توانائی پیدا کی ہے۔ این ٹی پی سی ملک کی بجلی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کرداراداکر رہی ہےاور ملک کی بجلی پیداوارکاتقریباً 24فیصد کا تعاون کر رہی ہے۔

این ٹی پی سی نے حال ہی میں، میک ان انڈیا پہل کے حصے کے طورپر کیرالہ کےآر جی سی سی پی پی کایم کولم میں، ملک میں ہی تیار شدہ اب تک کا اپنی قسم کا منفرد اورسب سے بڑا 100 کےڈبلیو پی صلاحیت والا فلوٹنگ شمسی پی وی پلانٹ کا افتتاح کیا۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More