نئی دہلی، وزارت توانائی کا ماتحت مرکز زمرے کا ادارہ این ٹی پی سی لمیٹیڈ ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کمپنی نے دوردراز واقع سیمنٹ پلانٹوں کو سستی شرح پر بھاری مقدار میں فلائی ایش (راکھ) بھجوانے کے لئے اترپردیش میں واقع ریہنڈ پروجیکٹ پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ہے۔ یہ پیش رفت بجلی پلانٹوں سے فلائی ایش (راکھ) کے 100 فیصد استعمال کے لئے این ٹی پی سی کی عہد بستگی کے مطابق ہے۔
این ٹی پی سی لمیٹیڈ کے ذریعے جاری ایک بیان کے مطابق 3450 میٹرک ٹن (ایم ٹی) فلائی ایش لے کر 59 بی او ایکس این قسم کے ریلوے ویگنوں کے پہلے ریک کو این ٹی پی سی کے ریہنڈ سوپر تھرمل پاور اسٹیشن سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (این ٹی پی سی ریہنڈ) جناب بالاجی اینگر نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر این ٹی پی سی ریہنڈ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ فلائی ایش 458 کلومیٹر دور واقع اے سی سی سیمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ، ٹکریا، اترپردیش کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔
مشرقی وسط ریلوے کے جنرل منیجر جناب للت ترویدی اور اے سی سی کے سپلائی چین کے سربراہ جناب سریش راٹھی اس پروگرام میں اپنی ٹیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شامل ہوئے۔ پہلی قسط کی منتقلی کے لئے این ٹی پی سی ریہنڈ کے افسروں نے ترپال سے ڈھکے بی او ایکس این ویگنوں میں فلائی ایش کی سپلائی شروع کرنے کے لئے اہم سیمنٹ کی پیداوار کرنے والوں کے ساتھ مشرقی وسطی ریلوے سے رابطہ کیا تھا۔ یہ جدت طرازی بجلی پلانٹوں سے فلائی ایش کی دور دراز واقع سیمنٹ پروڈکشن یونٹوں کو صلاحیت مندی کے ساتھ اور محفوظ طریقے سے ڈھلائی کی راہ روشن کرے گی۔
یہ کوشش ایک دور دراز جگہ سے کنزمپشن سینٹر تک فلائی ایش کی ڈھلائی کے لئے ایک نئے دور کے آغاز کا اشاریہ ہے۔ اس سے بھارتی ریلوے کے لئے اضافی سامان لوڈنگ مقامات کی دستیابی کے ساتھ فلائی ایش کے استعمال کے اپ گریڈیشن میں سیمنٹ پلانٹوں کو اہل بنائے گا۔ مالی سال 2019-20 کے دوران مختلف پیدا واری مقاصد کے لئے تقریباً 44.33 ملین ٹن فلائی ایش کا استعمال کیا گیا تھا، جو پیدا کی گئی ایش کا 73.31 فیصد تھا۔
اس کے علاوہ کمپنی فلائی ایش پر مبنی جیو – پالیمر سڑک، سیمنٹ کنکریٹ میں عمدہ ایگریگیٹ (ریت) کی جگہ پر باٹم ایش کا استعمال کرنے جیسے فلائی ایش مینجمنٹ کے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔ اس کے علاوہ این ٹی پی سی کے برآمداتی مقاصد کے لئے فلائی ایش کلاسی فائر یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
اپنی 62.9 گیگاواٹ کی کل موجودہ صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے 70 پاور اسٹیشن ہیں، جس میں 24 کوئلہ، 7 کمبائنڈ سائیکل گیس / لیکویڈ فیول (سیال ایندھن)، 1 ہائیڈرو، 13 قابل تجدید کے ساتھ 25 معاون اور جوائنٹ وینچر پاور اسٹیشن شامل ہیں۔ اس گروپ کی 20 گیگاواٹ صلاحیت زیر تعمیر ہے، جس میں 5 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والے پروجیکٹ شامل ہیں۔