16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ٹی پی سی گروپ نے رواں مالی سال میں 100 بی یو سے زیادہ کی مجموعی پیداوار حاصل کی

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن  (این ٹی پی سی)  لمیٹیڈ کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق  ، این ٹی پی سی گروپ نے رواں مالی سال میں 100 بلین یونٹ (بی یو) سے زیادہ کی مجموعی  پیداوار حاصل کی۔ جس میں پلانٹس کو چلانے میں بہترین کارکردگی کے لئے گروپ کے عزم کو مضبوطی ملی ہے۔

 سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے)  کے ذریعہ شائع کئے گئے اعدادوشمار  کے مطابق  چھتیس گڑھ میں واقع  این ٹی  پی سی  کوربا (2600 میگاواٹ) اپریل تا جولائی 2020 کے دوران 97.42 فی صد پلانٹ لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف)  کے ساتھ ہندستان میں بہترین کارکردگی کرنے والے تھرمل پاور پلانٹ کے طور پر ابھرا ہے۔

اس کے ساتھ ہی این ٹی پی سی کے پانچ  دیگر اہم بجلی پلانٹوں کے ذریعہ قابل تعریف  مظاہر کیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں واقع این ٹی پی سی  سیپت (2980  میگاواٹ) اترپردیش  میں واقع این ٹی پی سی رہند (3000 میگاواٹ) اڈیشہ میں واقع این ٹی پی سی تلچر کینہا  (3000 میگاواٹ) اترپردیش    میں ہی وندھای چل  (4760 میگاواٹ)  کی بنیاد پر ملک  کی 10 سرفہرست بجلی پلانٹس  میں شامل ہوگئے  ہیں۔

اس کے علاوہ اترپردیش  میں واقع این ٹی پی سی سنگرولی کی 200 میگاواٹ صلاحیت والی دو اکائیوں ، اکائی 4 اور 1 بالترتیب  ، جنوری  1984 اور جون 1982  میں شروع ہوئی تھی اور جس نے اپریل سے جولائی 2020 کے دوران بالترتیب 90.99 فی صد اور 99.87 فی صد  کے ساتھ ملک میں سب سے زیادہ پی ایل ایف حاصل کیا۔ ان پاور پلانٹس کو چلانے اور رکھ رکھاؤ میں این ٹی پی سی کی مہارت اور انتظامی مہارت کے اعلی معیار کا مظاہرہ کیا ہے۔

69.2 گیگاواٹ کی کل تنصیبی  صلاحیت کے ساتھ، این ٹی پی سی گروپ میں 70 بجلی اسٹیشن ہیں جن میں 24 کوئلہ، 7 مخلوط  چکر گیس /رقیق  ایندھن،  ایک ہائیڈرو 13 قابل تجدید  کے ساتھ ساتھ 25 معاون اور جے وی بجلی اسٹیشن شامل ہیں۔  گروپ کے پاس زیر تعمیر 20 گیگاواٹ صلاحیت ہے، جس میں 5 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پروجیکٹ  شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More