17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این پی پی اے کے ذریعے جاری کردہ ہدایت کے بعد این – 95 ماسک کے درآمد کاروں / بنانے والوں / سپلائروں کے ذریعے این – 95 ماسک کی قیمت میں کمی کی جا رہی ہے

Urdu News

نئی دلّی: حکومت نے 13 مارچ ، 2020 ء کو ایک سرکاری نوٹفکیشن کے ذریعے  ضروری اشیاء سے متعلق قانون – 1955 کے تحت این – 95 ماسک کو ضروری شئے  قرار دیا ہے ۔ اس قانون  کے تحت ضروری اشیاء   کی ذخیرہ اندوزی اور  کالا بازاری قابل  تعزیر  جرم ہے ۔ این پی پی اے نے آفات کے بندوبست سے متعلق قومی قانون  – 2005 کے تحت  حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے   ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی   اور کالا بازاری کو روکنے کی خاطر تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ   13 مارچ ، 2020 ء کو جاری کردہ  احکامات کے تحت  سرجیکل اور  تحفظاتی ماسک  ، ہینڈ سینیٹائزر اور دستانوں  کی مناسب  دستیابی کو  زیادہ زیادہ سے خردہ قیمت  ( ایم آر پی )  پر  دستیابی کو یقینی بنائیں ۔

          ملک میں این – 95 ماسک  کی ذخیرہ اندوزی  ، کالا بازاری اور   ایم آر پی سے زیادہ قیمت  وصول کرنے سے متعلق  شکایات  موصول ہوئی ہیں ۔ اس سلسلے میں  این پی پی اے نے   تمام ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں   کی حکومتوں   کے تحت  ریاستی  ادویات کے کنٹرولر  / خوراک اور ادویات کے انتظامیہ   کو  مناسب کارروائی کرنے  کی ہدایت دی ہے ۔  جیسا کہ خبر دی گئی ہے کہ   کچھ  ایس ڈی سیز  / ایف  ڈی ایز کے ذریعے  چھاپے  مارے گئے ہیں اور ضروری اشیاء کی   ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری  کرنے والوں کے خلاف   کارروائی  کی گئی ہے ۔  اس کے علاوہ ، این – 95 ماسک  کی قیمت  کی  حکومت کے ذریعے حد مقرر کئے جانے کے بارے میں بامبے ہائی کورٹ  میں  مفاد عامہ  کی ایک درخواست بھی داخل  کی گئی ہے ۔

          حکومت ملک میں مناسب مقدار میں این – 95 ماسک کی بلا رکاوٹ  سپلائی کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔ اس کے لئے حکومت   این – 95 ماسک  کی بڑی مقدار   تھوک قیمتوں پر   براہ راست  درآمد کاروں  / بنانے والوں / سپلائروں سے خرید رہی ہے ۔ این – 95 ماسک  کی زیادہ قیمت  کے معاملے کو حل کرنے کے لئے  این پی پی اے نے  قیمتوں میں کمی کی خاطر مداخلت کی ہے ۔ اس سلسلے میں  ملک میں مناسب قیمت پر این – 95 ماسک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے این پی پی اے نے  21 مئی    ، 2020 ء کو  تمام  درآمد کاروں  / بنانے والوں اور سپلائروں کو ہدایت  جاری کی تھی کہ وہ  غیر سرکاری خریداری کے لئے  قیمتوں   میں  یکسانیت برقرار رکھنے اور مناسب قیمت پر   انہیں دستیاب کرائیں ۔  اس کے علاوہ ، این پی پی اے نے  ملک میں  این – 95 ماسک کی  مانگ او سپلائی میں عدم توازن کے پیشِ نظر این – 95 ماسک  کی قیمت    کی حد مقرر کرنے سے متعلق بامبے ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے  ، جس میں  این پی پی اے نے تمام درآمد کاروں / بنانے والوں / سپلائروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر قیمتوں کو   کم کریں ۔

          اس دوران این پی پی اے نے  آج کے ٹائمس آف انڈیا  میں شائع  ، اُس خبر کی تردید کی ہے ، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ این پی پی اے   نے  ماسک کی ، اُس قیمت  کو منظوری دی ہے ، جو سرکاری خریداری کی قیمت سے  تین گنا زیادہ ہے ۔  حکومت کی خریداری  کی قیمت  ، جو اُس خبر میں دی گئی ہے ، وہ پوری طرح غلط  ، جھوٹی اور گمراہ کن  ہے ۔

          ایڈوائزری جاری کئے جانے کے بعد  بڑے درآمد کاروں /بنانے والوں نے  این – 95 ماسک کی قیمتوں میں   47 فی صد تک کی کمی ہے ، جس سے  این – 95 ماسک ملک میں   قابل برداشت قیمت پر  دستیاب ہونے  لگے ہیں ۔ جیسا کہ دوسرے  درآمد کاروں / بنانے والوں  نے خبر دی ہے ، یہ امید کی جاتی ہے کہ حکومت  کے مشورے  اور عوام کے وسیع تر مفاد  میں   دیگر  درآمد کاروں اور بنانے والوں کے ذریعے بھی  این – 95 ماسک کی قیمت  کم کی جائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More