18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے نے گرمی کی لہر اور بجلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)  نے آج یہاں گرمی کی لہر سے متاثر 17 ریاستوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں گرمی کی لہر سے نمٹنے  اور اس میں کمی لانے سے متعلق ریاستوں کی تیاریوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آندھی طوفان اور بجلی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں ان خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ویڈیوکانفرنس کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں این ڈی ایم اے کے رکن جناب آر کے جین نے  ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ  مقامی زبانوں میں وسیع عوامی بیداری مہم چلائیں تاکہ گرمی کی لہروں اور بجلی کے اثر میں کمی لانے کے آسان طریقوں کے بارے میں لوگوں کو واقف کرایا جاسکے۔ انہوں نے ریاستوں سے یہ اپیل بھی کی کہ مقامی سطحوں پر پناگاہیں تیار کریں اور جلد ہی انتباہ کو دور دور تک پھیلانے کو یقینی بنائیں۔

انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ مستقل پانچ روزہ پیشین گوئی کے علاوہ اس نے  اب 7.30 پر گرمی سے متعلق  ایک خصوصی بلٹن شروع کیا  ہے تاکہ لوگ اپنے دن کی اسی کے مطابق منصوبہ بندی کرسکیں۔ ضلع سطح پر  ہیٹ ایکشن پلان بنانے ،  پناہ گاہیں ، پانی فراہم کرنے ، مزدوروں کے لئے زبردست سے گرمی سے بچنے کے لئے کام کے اوقات کی ری-شیڈیولنگ کرنے وغیرہ کے لحاظ سے ریاستوں کی تیاریوں کا ایک تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

این ڈی ایم اے نے  ہنگامی صورت حال میں مقامی صلاحیتیں پیدا کرنے اور  صورت  حال سے بہتر طور پر نمٹنے کو یقینی بنانے کے لئے  تمام حصہ داروں کی تربیت کی اہمیت پر زو ر دیا ہے۔ اتھارٹی نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ  اپنی سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ ساجھا کریں تاکہ کسی ایک ریاست کے  اختیار کردہ بہترین طریقہ کار کو  دوسری ریاستیں  بہتر طور پر استعمال کرسکیں۔

 اس کے علاوہ ، این ڈی ایم اے  گرمی کی لہر، آندھی ، طوفان اور بجلی سے مقابلہ کرنے کے لئے  سوشل میڈیا پر  ’کیا کریں کیا نہ کریں‘ سے متعلق ایک ہمہ گیر بیدار ی مہم چلارہا ہے۔ این ڈی ایم اے کی  ’’ بیٹ دی  ہیٹ انڈیا‘‘ مہم کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے اور متعدد دیگر حصہ دار  اس کی  تشہیر کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More