نئیدہلی قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے آج یہاں گیمبیا کے 25 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ 10سے 21 جون 2019 تک مسوری کے ادارے اچھی حکمرانی سے متعلق قومی مرکز کی طرف سے منعقدہ گیمبیا کے سرکاری ملازمین کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام کا ایک حصہ تھی۔
اس پروگرام کا مقصد انتظامیہ کےشعبے میں اپنے اپنے تجربات اوربہترین کارروائیوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنا اور انہیں آپس میں مربوط کرنا تھا ۔اس کی قیادت بھارت سرکار کی وزارت خارجہ کررہی ہے۔
مذاکرات کے موضوع مقرر کرتے ہوئے این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات کے معاملات کے بارے میں ، نیز ہندوستان میں قدرتی آفات کے سلسلے میں خطرات میں کمی کے تعلق سے ادارہ جاتی طریق کار اور اتھارٹی کے کام کاج کے طریقوں کے بارے میں ایک مقالہ پیش کیا۔
اس کے بعد متعلقہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
خطرات کو کم کرنے اور ایسے کمزور طبقوں کو بااختیار بنانے کے لئے معلومات کا تبادلہ اور بہترین کارروائیوں میں ساجھیداری ایک اہم ذریعہ ہے ۔ اس میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال سے قدرتی آفات کے معاملے میں خطرات کو کم کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔