نئی دہلی، اپریل / آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اتراکھنڈ کے تمام ضلعوں کا احاطہ کرتے ہوئے کل جنگل میں آگ سے متعلق اپنی پہلی فرضی مشق کا اہتمام کرے گی ۔ یہ فرضی مشق ریاستی حکومت کے اشتراک کے ساتھ کی جائے گی جس کا مقصد ضلع انتظامیہ کے ساتھ جنگل کے محکمے کے جوابی میکنزم کو مربوط کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگانا ہے۔
اس فرضی مشق کے پیش نظر دہرادون سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ تمام ضلع مجسٹریٹوں اور ڈویژنل فاریسٹ افسران کے ساتھ ایک رابطہ کانفرنس اور ایک ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز (مشق) ہوئی تھی ۔ یہ میٹنگیں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہوئی تھیں کہ فرضی مشق کے اہتمام کے لئے ضروری انتطامات کئے جاسکیں۔
جنگل میں مختلف قسم کی آگ پر ایک تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا ۔ شراکت داروں کو جنگل میں آگ کی صورت میں انسیڈینٹ ریسپونس سسٹم (آئی آر ایس) سرگرمی پر جانکاری بھی فراہم کی گئی تھی۔
این ڈی ایم اے ملک بھر میں اس طرح کی فرضی مشقیں مستقل طور سے کرتا رہتا ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ تیاریوں کو بہتر بنایا جاسکے اور آفات کی مختلف صورتحال سے نمٹنے کے لئے جوابی میکنزم کو مزید موثر بنایا جاسکے ۔ اتھارٹی نےمختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 550 سے زیادہ فرضی مشقیں کی ہیں ۔ نیشنل اور ریاستی ڈزاسٹر ریسپونس فورسیز صحت ، پولیس ، فاریسٹ ، آگ پر قابو پانے والے ، سول ڈیفنس اور رابطہ عامہ جیسے شراکت دارمحکموں کے سینئر افسران نے ان تیاری میٹنگوں میں شرکت کی۔