17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے کے ذریعے بنگلورو ہوائی اڈے پر سی بی آر این ایمرجنسی سے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد

Urdu News

نئی دلّی، قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے) بنگلورو میں کمپیگوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بنیادی تربیتی پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔ آج شروع ہوئے اس چھ روزہ تربیتی پروگرام کا مقصد ہوائی اڈوں پر سی بی آر این ایمرجنسی کی صورت میں اس کے تدارک کے لئے ایئرپورٹ ایمرجنسی ہینڈلرس (اے ای ایچ) یعنی ہوائی اڈوں پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے عملے کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔ سی بی آر این ایمرجنسی کا تعلق کیمیاوی، حیاتیاتی، ریڈیولوجیکل اور نیوکلیائی مادوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے ہے۔

اس تربیتی پروگرام کا انعقاد ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی این ایم اے ایس) اور نیشنل ڈیزاسٹر  رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

سی بی آر این سے متعلق ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خصوصی ہنرمندیوں اور کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ سی بی آر این سے متعلق کوئی معمولی واقعہ بھی ہوائی اڈے پر موجود لوگوں کے درمیان خوف و دہشت پیدا کرسکتا ہے۔ کسی بھی سی بی آ راین ایمرجنسی کی صورت میں اے ای ایچ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے یہ تربیتی پروگرام ہوائی اڈوں پر سی بی آر این سیفٹی کی صورت حال کو بہتر بنائے گا۔

یہ پروگرام لیکچرس کے ساتھ ساتھ فیلڈ ٹریننگ پر بھی مشتمل ہے، جس میں پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) سمیت ڈیٹیکشن اور ڈی کنٹی منیشن یعنی ہنگامی صورت حال کا ادراک اور زہرناکی کو بے اثر کرنا، شامل ہے۔ سی بی آر این ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اے ای ایچ کو لیس کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تربیتی پروگرام انھیں اس لائق بنائے گا کہ وہ ہنگامی صورت حال میں طبی ابتدائی امداد اور ابتدائی نفسیاتی – سماجی سپورٹ فراہم کرسکیں۔

محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای)، آئی این ایم اے ایس، نیشنل سینٹر فار ڈیزز کنٹرول (این سی ڈی سی)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس) اور بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) جیسے متعلقہ محکموں کے ماہرین شرکاء کو تربیت دیں گے۔

ہوائی اڈے کے آپریشن اور مینٹی نینس کے لئے ذمہ دار متعدد ایجنسیوں کی نمائندگی کرنے والے مجموعی طور پر 50 شرکاء کو سی بی آر این ایمرجنسیز کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ آدھے دن پر مشتمل ایک پروگرام کے توسط سے دیگر 150 ورکنگ لیول اسٹاف کو اس موضوع کے تئیں حساس بنایا جائے گا۔

ملک بھر میں ہوائی اڈوں پر منعقد کئے جارہے ایسے پروگراموں کی یہ دسویں کڑی ہے، جس کا مقصد اے ای ایچ کو اس لائق بنانا ہے کہ وہ اختصاص یافتہ تدارکی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے اس طرح کی ہنگامی صورت حال میں مناسب طریقے پر کام کرسکیں۔ اب تک چنئی، کولکاتہ، ممبئی، وارانسی، پٹنہ، احمدآباد، حیدرآباد، چنڈی گڑھ اور رائے پور میں ایک ایک یعنی کل نو بیچوں کو تربیت دی جاچکی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More