نئی دلّی: ایویا اندرا مشق بھارت اور روسی فیڈریشن کے درمیا ن ایئر فورس کی سطح کی ایک مشق ہے ۔ پہلی اویا اندرا 2014 میں منعقد کی گئی تھی اور یہ مشق دو سال میں ایک بار منعقد کئے جانے کا منصوبہ بنایا گیاہے ۔
ایویا اندرا مشق ۔ 18 لپیٹسک ، روس میں 17 ستمبر سے 28 ستمبر ، 2018 تک منعقد کی جا رہی ہے اور بھارت میں جودھ پور میں 10 دسمبر سے 22 دسمبر ، 2018 تک منعقد کی جائے گی ۔ بھارت کی جانب سے شامل ہونے والا وفد روس کے لئے 15 ستمبر ، 2018 کو روانہ ہو ا ۔ بھارتی فضائیہ کی مختلف شاخوں کے عملے پر مشتمل اس وفد میں چار خاتون فلائنگ افسران ، انتظامی اور طبی شاخ سے متعلق عملہ شامل ہے ۔اس مشق میں شامل ہونے والے ایئر کرافٹ سمیت سو ۔ 30 ایس ایم مگ ، 29 ،سو ۔ 25 ، ایم آئی ۔8 اور این ۔ 26 شامل ہیں ۔
اس مشق کا مقصد دو طرفہ پس منظر میں دہشت گرد مخالف مہموں پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ یہ مشق مہموں سے متعلق ایک دوسرے کے درمیان مفاہمت اور تعاون کو مزید تقویت بخشے گی ۔ مزید بر آں دونوں ملکوں کے درمیان خوش گوار تعلقات کے قیام کے لئے پروازوں کی مشق کے سلسلے میں روایتی ملاقاتیں ، گفت و شنید ، تبادلہ خیالات، دوستانہ کھیل مقابلے منعقد ہوں گے ۔