28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر نے اسکولوں کے لئے این سی ای آر ٹی کا متبادل تعلیمی کلینڈر جاری کیا

Urdu News

 نئی دلّی: کووڈ – 19 کی وجہ سے اپنے گھروں میں قیام کے دوران  طلباء کو با معنی طور پر  تعلیمی سرگرمیوں میں  اپنے والدین اور  ٹیچروں کی مدد سے  مصروف رکھنے کی خاطر این سی ای آر ٹی نے  ایم ایچ آر ڈی کی رہنمائی میں  ایک متبادل تعلیمی کلینڈر تیار کیا ہے ۔  اس متبادل تعلیمی کلینڈر کو  آج نئی دلّی میں انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر   جناب رمیش پوکھریال نشنک نے جاری کیا ۔

  اس موقع پر اظہار  خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ   یہ کلینڈر  ٹیچروں کو   تفریحی انداز میں  تعلیم فراہم کرنے کے لئے   مختلف  ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا  کے ذرائع  استعمال  کرنے  کے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے  ، جنہیں  آموز کاروں کے ذریعے گھر پر رہتے  ہوئے بھی  تعلیم کے حصول کے لئے  استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  البتہ سوشل میڈیا کے مختلف وسائل ، جیسے موبائل ، ریڈیو  ، ٹیلی ویژن  اور ایس ایم ایس  کی مختلف سطح پر رسائی کو دھیان میں رکھا گیا ہے ۔  اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کہ ہم میں سے کئی کے پاس  موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت   نہیں ہے  یا  وہ   سوشل میڈیا کے مختلف  وسائل جیسے  وہاٹس ایپ  ، فیس بک  ، ٹوئیٹر ، گوگل وغیرہ  کا استعمال نہیں کر سکتے ، یہ کلینڈر ٹیچروں کو اس بات کی رہنمائی کرتا ہے کہ وہ موبائل فون پر ایس ایم ایس  یا کال کرکے  والدین  اور طلباء  کی مزید رہنمائی  کر سکیں ۔ والدین سے امید کی جاتی ہے کہ وہ  اس کلینڈر کو نافذ کرنے میں  ابتدائی  سطح کے طلباء  کی مدد کر سکیں گے ۔

وزیر موصوف نے کہا ہے کہ پہلی سے بارہویں تک کی تمام جماعتوں اورمضامین کا  ، اِس کلینڈر کے تحت احاطہ کیا جائے گا ۔ یہ کلینڈر دِویانگ بچوں  سمیت  تمام بچوں کی آڈیو بُکس ، ریڈیو پروگرام ،ویڈیو پروگرام   وغیرہ کی تمام ضروریات پوری کرے گا ۔

جناب پوکھریال نے مزید کہا کہ اس کلینڈر میں  ہفتے وار منصوبہ موجود ہے ، جو  نصابی کتابوں یا  تعلیمی نصاب  سے لئے گئے موضوعات / باب کے حوالے سے  دلچسپ اور چیلنج بھری سرگرمیوں پر مشتمل ہیں   ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ آموزیشی  نتائج کے موضوعات پر مبنی ہے ۔ آموزش  کے نتائج کو موضوعات   کی میپنگ  سے جوڑنے کا مقصد ٹیچروں / والدین کو  بچوں  کی آموزش میں پیش رفت کا جائزہ لینے  اور نصابی کتابوں سے  آگے بڑھ کر ، اُن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے قابل بنانا ہے ۔

وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا  کہ یہ کلینڈر  تجرباتی آموزیشی  سرگرمیوں  ،  جیسے آرٹ کی تعلیم   ، جسمانی ایکسرسائز ، یوگا ، پیشہ ورانہ مہارت سے پہلے کی سرگرمیوں  وغیرہ کا احاطہ کرتا ہے ۔  اس کلینڈر میں  مضمون  کے حساب سے ہر جماعت کے لئے الگ الگ جدول  کی شکل میں  سرگرمیاں دی گئی ہیں ۔  اس کلینڈر میں  چار زبانوں یعنی ہندی ، انگریزی ، اردو اور سنسکرت کے مضامین  کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں ۔  یہ کلینڈر  اساتذہ ، طلباء  اور والدین  میں  دباؤ اور  پریشانی کو کم کرنے  کی حکمت عملی بھی   پیش کرتا ہے ۔ کلینڈر میں  حکومتِ ہند کی ای – پاٹھ شالہ ، این آر او ای آر اور دیکشا پورٹل  کے چیپٹر کی مناسبت سے ای – مواد کے لِنک  بھی دستیاب ہیں ۔

وزیر موصوف  نے یہ بھی کہا کہ  اس میں دی گئی تمام سرگرمیاں  مشورے پر مبنی ہیں اور لازمی نہیں ہیں ۔  ٹیچر اور والدین   ، اِن سرگرمیوں  کو   متن میں شامل کر سکتے ہیں  اور  اُن سرگرمیوں کو انجام دے سکتے ہیں ، جن میں طلباء دلچسپی ظاہر کریں ۔

اس کلینڈر کو  ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے  مشتہر کیا جائے گا  اور  ایس سی ای آر ٹیز  ، تعلیم کے  ڈائریکٹوریٹس ، ایس سی ای آر ٹی  ، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن  ، نوودیہ ودیالیہ سمیتی  ، سی بی ایس ای ، ریاستوں کے اسکولی تعلیم کے بورڈ وغیرہ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ   سے بھی  دستیاب  کرایا جائے گا ۔

یہ کلینڈر  ہمارے طلباء ، ٹیچروں ، اسکول کے پرنسپل اور والدین کو   آن لائن  تدریس  کے وسائل  کو استعمال کرتے ہوئے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے مثبت طریقوں سے بھی مطلع کرے گا  اور   گھر پر  رہ کر  اسکولی تعلیم   کے حصول  اور آموزیشی نتائج کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More