18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر نے اسکولی تعلیم کے لئے مربوط آن لائن جنکشن ’’شگُن‘‘ کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں اسکولی تعلیم کے لئے دنیا کے سب سے بڑے مربوط آن لائن جنکشن ’’شگن‘‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت جناب سنجے شمراؤ دھوترے بھی موجود تھے۔

اسکولی تعلیم کا شگن  (URL: htpp://shagun.govt.in/)حکومت ہند اور  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے محکمے کی مختلف سرگرمیوں سے متعلق تمام آن لائن پوٹلوں اور ویب سائٹ کے لئے ایک جنکشن قائم کرکے اسکولی تعلیم کو بہتر بنانے کا ایک اہم اقدام ہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ لفظ شگن دو مختلف الفاظ ، ’’شالا‘‘  جس کے معنی اسکول کے ہیں اور  ’’گن وتّا‘‘ یعنی کوالٹی ، سے ملاکر بنایا گیا ہے اور یہ آن لائن جنکشن ، جو مختلف ویب سائٹوں اور پوٹلوں کو ملاکر ایک واحد پلیٹ فارم بنایا گیا ہے ، اسکولوں سے متعلق معلومات  کے لئے رسائی فراہم کرے گا اور  تعلیم کے سیکٹر میں ایک بڑی تبدیلی کے لئے جامع طریقہ کار کو یقینی بنائے گا۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ  شگن  1200 کیندریہ ودیالوں ، 600 نوودیہ ودیالوں ، 18000 سے زیادہ  سی بی ایس ای سے تسلیم شدہ اسکولوں ، 30 ایس سی ای آر ٹی  کے اسکولوں ، 19000 این ٹی سی ای سے منسلک  تنظیموں کی ویب سائٹوں سے مربوط ہے۔ وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ ملک میں 15 لاکھ سے زیادہ اسکولوں کے رپورٹ کارڈ نو تشکیل شدہ جنکشن پر دستیاب ہوں گے۔ اس پورٹل میں تقریبا 92 لاکھ ٹیچروں اور  26 کروڑ طلباء کو  کنکٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویب سائٹ رد عمل کے لئے ایک بہترین نظام فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی  اس پورٹل پر اسکول کے بارے میں  براہ راست اپنا رد عمل ظاہر کرسکتا ہے، جس میں  عوامی شرکت میں مزید اضافہ ہوگا اور اس طرح جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معلومات کے اس واحد ذریعے سے تمام فریقوں کو زبردست فائدہ پہنچے گا جن میں والدین ، عام افراد ، اسکولوں کے سربراہ، ٹیچر  ، طلباء ، پالیسی ساز ، عہدیدار اور تحقیق کار  شامل ہیں۔

جناب پوکھریال نے  یہ بھی بتایا کہ  یہ ویب سائٹ قریب میں اسکولوں کی دستیابی، اسکولوں کے فاصلے وغیرہ کے بارے میں تفصیلات موجود ہوں گی جس سے پالیسی سازوں کو معلومات کی بنیاد پر فیصلہ لینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے  مربوط قومی اسکولی تعلیم کی ٹریژری  (آئی این ایس ای ٹی) قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں طلباء ، ٹیچروں اور ملک میں اسکولوں سے متعلق تمام پیمانوں کے بارے میں بلا رکاوٹ اور فوری طور پر قابل رسائی نیٹ ورک  موجود ہوگا۔

توجہ کا خاص مرکز  مندرجہ شعبوں پر ہوگا:

  • فریقین کے رد عمل کے ذریعے مربوط آن لائن جنکشن کے اعداد وشمار  کی درستگی۔
  • جنکشن میں موجود تمام ویب سائٹس اور  پورٹلوں کے درمیان مکمل انٹرآپریبلیٹی کو یقینی بنانا۔
  • علم حاصل کرنے اور  ٹیچروں کو کلاس  روم میں پڑھانے میں مدد کرنے کے لئے مختلف  سوال ناموں اور پزلس  سمیت اعلیٰ معیاری ای- کنٹنٹ تیار کرنا۔
  • ڈیزائننگ اور  ثبوتوں پر مبنی اقدامات سمیت  اسکولی تعلیم کے معیار کو  بڑھانے کی خاطر  مصنوعی ذہانت اور مشینوں سے لرننگ کے طریقوں کو فروغ دینا۔

اس موقع پر شگن کی خصوصیات اور فوائد پر مبنی ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا۔

اس موقع پر ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت جناب سنجے شمراؤ دھوترے نے کہا کہ نو تشکیل شدہ پلیٹ فارم ایک ہی مقام پر اسکولوں سے متعلق تمام معلومات  فراہم کرے گا۔ اس سے  بچے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے میں  مدد ملے گی۔ یہ ویب سائٹ  بچے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے میں طلباء اور والدین کو مدد ملے گی۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سکریٹری  محترمہ رینا رے ، ایم ایچ  آر ڈی  کے دیگر سینئر عہدیدار  اس موقع پر موجود تھے۔

مربوط آن لائن جنکشن : http://seshagun.gov.in. پردستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More