نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر ، 15ستمبر 2018 کو وزیراعظم کے ذریعہ شروع کی گئی سووچھتا ہی سیوا مہم کے حصہ کے طور پر کل یعنی 18 ستمبر 2018 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر میں سووچھ ودیالیہ پرسکار 18-2017 تفویض کریں گے ۔ اس موقع پر فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ بھی موجود ہوں گے۔
وزارت فروغ انسانی کے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی نے صاف پانی، صفائی ستھرائی اور صحت کے شعبے میں گرا ں قدر کام کرنے والے اسکولوں کا اعتراف کرنے کے لئے17-2016 سووچھ ودیالیہ پرسکار شروع کیا تھا۔ یہ ایوارڈس صفائی ستھرائی کے تعلق سے طویل مدتی پائیداری اور طرز عمل میں تبدیلی کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ یہ اسکولوں کو مزید بہتر بنانے کےلئے ایک سنگ میل اور خاکہ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سال پہلی بار سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے علاوہ پرائیویٹ اسکولوں کو بھی ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔
یہ پرسکار 2014 میں شروع کی گئی سووچھ ودیالیہ پہل کے حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا ۔ 15 اگست 2014 کو قوم کے نام اپنی یوم آزادی کی تقریب کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یہ اعلان کیا تھا کہ ایک سال کے اندر پورے ملک کے تمام اسکولوں میں لڑکیوں کے لئے علیحدہ بیت الخلاء بن جانے چاہئے ۔انہوں نے کہا تھا کہ اس کے بعد ہی ہماری بچیوں کو دوران تعلیم اسکول چھوڑنے کےلئے مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔
سووچھ ودیالیہ پہل کے تحت 15 اگست 2015 تک لڑکیوں کے لئے ایک لاکھ 90ہزار 887 بیت الخلاء سمیت 261400 اسکولوں میں کل 417496 بیت الخلاء تعمیر کئے گئے تھے۔ یہ نشانہ ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، کارپوریٹ اور سرکاری دائرۂ کار کے اداروں کے اشتراک سے حاصل کیا گیا تھا ۔
سووچھ ودیالیہ پرسکار 18-2017 کی اہم خصوصیات:
- ایوارڈ کا طریقہ کار یونیسیف اور ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا (اے ایس سی آئی ) کے صلاح و مشورے سے وضع کیا گیا تھا ۔جس پر ایوارڈ کے تکنیکی شراکت داروں کے ذریعے عمل درآمد کیا گیا ۔
- اسکولوں نے ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعہ ایوارڈ کے لئے رضاکارانہ طور پر آن لائن درخواست دی ہے۔
- اسکولوں کی 5 اہم پیمانوں کی بنیاد: (i) پانی (ii) بیت الخلاء (iii) صابن سے ہاتھ دھونا(iv)کارروائی اور رکھ رکھاؤ (v) طرز عمل میں تبدیلی اور صلاحیت سازی کی بنیاد پر شفاف میکانزم کے ذریعہ درجہ بندی کی گئی تھی ۔
- ایوارڈ پانے والے 52 اسکولوں میں سے 37 اسکولوں کا تعلق دیہی علاقوں سے اور 15 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے۔ ان میں 45 سرکاری ؍ سرکاری امداد یافتہ اور 7 پرائیویٹ اسکول ہیں۔ مزید برآں 24 ابتدائی اور 28 ثانوی ؍ ہائر سکینڈری اسکول ہیں۔ ایوارڈ پانے والے 5 کشتوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ اور 2 نوودیہ ودیالیہ شامل ہیں ۔
- چار ریاستوں (پڈوچیری، تمل ناڈو، گجرات اورآندھرا پردیش ) اور 9 اضلاع(پڈوچیری، سری کا کولم ،چنڈی گڑھ، حسار، کرائے کال ، لاتور، نیلّور، جنوبی گووا، ودودرہ) کو ایوارڈ یافتہ اسکولوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کا اعتراف کرتے ہوئے نیشنل سوچھ ودیالیہ پرسکار کے ساتھ توصیفی سند دی جائے گی۔
- ایوارڈ حاصل کرنے والے اسکولوں کو توصیفی سند کے ساتھ 50 ہزار روپے کی اضافی امداد بھی دی جائے گی۔