نئیدہلی، ایچ اے ایل نے آج بینگلورو میں جاری ایرو انڈیا میں سی پی ڈبلیو کے ساتھ اس کے تماکورو میں گرین فیلڈ ہیلی کاپٹر فیکٹری میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے اسٹیج۔2 کے کاموں کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
اس مفاہمت نامے پر ہیلی کاپٹر کمپلکس کے سی ای او جناب جی وی ایس بھاسکر اور ایچ اے ایل پروجیکٹ زون میں چیف پروجیکٹ منیجر (سی پی ایم)، سی پی ڈبلیو جناب راجیش جین نے ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب آر مادھون کی موجودگی میں دستخط کئے۔
اسٹیج۔2 کے کاموں میں تماکورو میں ڈھانچہ جاتی اسمبلی اور ہیلی کاپٹروں کے ساز و سامان کے لئے بنیادی ڈھانچے کا فروغ شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا۔
اس موقع پر ہیلی کاپٹر ڈویژن کے ای ڈی جناب وی نٹراجن، ہیلی کاپٹر ڈویژن کے جی ایم جناب امبو ویلن، سی پی ڈبلیو ڈی کے اے ڈی جی جناب آر کے سونی، سی پی ڈبلیو کے سی ای جناب ایس این رائے بھی موجود تھے۔
ہیلی کاپٹر تیار کرنے کی ایک نئی فیکٹری تماکورو پلانٹ کے 615 ایکڑ گرین فیلڈ کیمپس میں تیار کی جارہی ہے جو 3 س 12 ٹن کے زمرے کے ہیلی کاپٹروں کی مکمل رینج تیار کرنے میں خودکفیل ہوگی اور جو ہیلی کاپٹروں کی تیاری، ڈھانچہ جاتی اسمبلی، اسمبلی لائن کی سہولیات، ہیلی رن وے، ایرو ڈروم، عملے کے لئے رہائشی ٹاؤن شپ، کھیل کود کی سہولیات اور تربیت وغیرہ کے مراکز کی جدید ترین سہولیات سے لیس ہوگا۔