20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ اے ڈی آر کے بارے میں آئی او این ایس ورکنگ گروپ کی میٹنگ وشاکھاپٹنم میں ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، انسان دوستی کی امداد اور قدرتی آفات سے راحت (ایچ اے ڈی آر)کے بارے میں انڈین اوسن نیول سمپوزیم (آئی او این ایس) کے ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ کا افتتاح آج 27 ستمبر2018ء کو وشاکھاپٹنم کے میری ٹائم وارفیئر سینٹر میں مشرقی نیول کمان کے چیف اسٹاف آفیسر(آپریشنز) ریئر ایڈمرل مہیش سنگھ نے کیا۔ اس دو روزہ تقریب میں آئی او این ایس کے ممبر ممالک شرکت کررہے ہیں، جن میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، انڈونیشا، ایران، کینیا، عمان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اپنی اپنی بحری فوجوں کی طرف سے ایچ اے ڈی آر کی مختلف کارروائیوں کے دوران حاصل کئے گئے تجربات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا اور ان بہترین کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جو بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں ایچ اے ڈی آر کی مشترکہ مشقوں کے دوران اختیار کی جاسکتی ہیں۔

جمعہ کے دن ایک ٹیبل ٹاپ مشق کا بھی پروگرام ہے، جس میں آئی او آر میں پیدا ہونے والے کسی بڑے بحران کا منظر پیش کیا جائے گا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی مشق کرائی جائے گی۔ اس تقریب کا اختتام مستقبل میں ایچ اے ڈی آر امداد کے سلسلے میں رہنما خطوط مرتب کرنے پر ہوگا۔

آئی او این ایس کا سلسلہ ہندوستانی بحریہ نے 2008ء میں شروع کیا تھا۔اس کا مقصد بحرہند کے ساحلی ملکوں کی بحری فوجوں کے مابین بحری تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔اس کا مقصد ان ملکوں کو تبادلہ خیال کا ایک ایسا فورم فراہم کرنا تھا  جہاں متعلقہ بحری مسائل پر بات چیت کی جاسکے اور ممبر ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔ اس وقت اس تنظیم میں 24 ممبر ممالک شامل ہیں اور 8 کی حیثیت مشاہدین کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More