نئی دہلی۔ اگست وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بروز اتوارحکومت ہند میں خدمات انجام دے رہے 80 ایڈیشنل سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی ۔ اس طرح کی پانچ ملاقاتوں میں سے یہ تیسری ملاقات تھی ۔
بات چیت کے دوران افسران نے زراعت ، پینے کے پانی ، شہریوں پر مبنی حکمرانی ، اختراعات اور حکمرانی میں ٹیم ورک ، پروجیکٹوں کے نفاذ ، تعلیم ، مینوفکچرنگ، داخلی سلامتی اور شمسی توانائی جیسے موضوعات پر اپنے تجربات کا تبادلہ کیا ۔
وزیر اعظم نے پروجیکٹ کی نگرانی کے لیے اپنی پہل ‘پرگتی’ کا ذکر کیا ۔ مینوفکچرنگ کے موضوع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں الیکٹرونک اشیاء کی مینوفکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کو اب طبی ساز و سامان کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے ۔
وزیر اعظم نے حکومت میں کام کرنے کےلیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ اسے ایک ‘نامیاتی ادارہ’ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ نئے قوانین بنائے گئے ہیں ، پرانے قوانین پر نظر ثانی کی جانی چاہیے اور اسے غیر ضروری سمجھا جائے تو اسے ختم کیا جانا چاہیے۔
ہندوستان کے حق میں موجودہ مثبت عالمی ماحول کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افسران نے 2022 تک واضح طور پر ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرنے کی سمت میں واضح اہداف کے ساتھ کام کرنے کے لیے کہا ۔
وزیر اعظم نے افسران سے کہا کہ وہ ہندوستان کے 100 پسماندہ ترین اضلاع پر توجہ دیں تاکہ انہیں مختلف ترقیاتی پیرا میٹرز پر قومی اوسط سطح پر لایا جاسکے ۔