17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹریوں سے وزیراعظم کی دوسری گفت وشنید

प्रधानमंत्री की अतिरिक्त सचिवों और संयुक्त सचिवों के साथ दूसरी बैठक
Urdu News

نئی دہلی۔؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمعرات کے دن حکومت ہند کے تحت مصروف خدمت، 80 ایڈیشنل سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں سے ملاقات کرکے گفت وشنید کی۔ اس سلسلے ہونے والی پانچ ملاقاتوں میں سے یہ دوسری ملاقات تھی۔

گفت وشنید کے دوران افسران نے کارکردگی پر مبنی انتظامیہ ، حکمرانی میں اختراع ، فضلہ انتظام ، دریا اور ماحولیاتی کثافت ، جنگل بانی، صفائی ستھرائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت میں اشیاء کی قدروقیمت میں اضافہ، تعلیم اور ہنرمندی ترقیات جیسے موضوعات پر اپنے تجربات ساجھا کیے۔

حکام کی جانب سے اظہار کردہ تجربات اور خیالات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ حکام کو اپنے آپ کو صرف فائلوں تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ فیصلہ لینے کے بعد اس کے حقیقی اثرات کی تفہیم کیلئے انہیں فیلڈ تک بھی جانا چاہئے۔ اس پس منظر میں انہوں نے گجرات میں 2001 میں آئے زلزلے کے بعد، تعمیر نو کے عمل میں حکام کے تجربات کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکام کو اپنے کام کاج کو محض فرائض منصبی نہیں خیال کرنا چاہئے بلکہ اسے ایک موقع تصور کرناچاہئے جس کے ذریعے وہ ملک میں حکمرانی کے عمل میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے حکام سے کہا کہ وہ حکمرانی کے اُمور اور تمام تر عمل کو سہل ترین بنانے کیلئے ٹیکنالوجیوں کا استعمال متعارف کرائیں۔ انہوں نے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت کے 100 از حد پسماندہ اضلاع پر اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں مختلف ترقیاتی پیمانوں کے لحاظ سے قومی اوسط سطح پر لایا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More