19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایڈیشنل سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت

प्रधानमंत्री का अतिरिक्त सचिवों एवं संयुक्त सचिवों के साथ चौथा संवाद
Urdu News

نئی دہلی۔؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدھ کے روز حکومت ہند کے 80 سے زیادہ ایڈیشنل سکریٹریز اور جوائنٹ سکریٹریز کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ یہ اپنی طرح کی چوتھی ملاقات تھی۔

بات چیت کے دوران افسروں نے حکمرانی، صحت دیکھ ریکھ، ہیلتھ ایجوکیشن، زراعت، آبی وسائل، ای- گورنینس، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور جی ایس ٹی، کاروبار کرنے میں آسانی، شکایات کا ازالہ اور بچوں کے حقوق کے بارے میں اختراع اور ٹیم ورک جیسے موضوعات کے بارے میں اپنے تجربات مشترک کئے۔

وزیراعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ حکمرانی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ایک انسانی جذبہ ضروری ہے، اسی سے اجتماعی کاموں کے بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان کے حق میں موجودہ مثبت عالمی ماحول کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ 2022 تک ایک نیا ہندوستان تعمیر کرنے کے واضح مقصد کے ساتھ کام کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More