نئی دہلی، ۔چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور بحریہ کے سربراہ (سی او ایس سی اینڈ سی این ایس)ایڈمرل سنیل لا مبا نے آ ج یہاں وگیا ن بھون میں ایک رنگا رنگ تقریب کے دوران فوجی ادویات سے متعلق 42 ویں آئی سی ایم ایم عا لمی کا نگریس کا با ضابطہ طور پر افتتاح کیا ۔ ایڈمرل سنیل لا مبا نے فو جی ادویات کی ضرورت کی اہمیت پر زور دیا جو لڑا ئی کے دوران تعینا ت شدہ فوجیوں اور حالت امن میں ڈیوٹی کرنےوالے فوجیوں کو فو ری طبی امداد کے لئے فراہم کی جا تی ہیں ۔
ایڈمر لا مبا نے عا لمی کا نگریس منعقد کر نے پر اس کے انتظام کا روں کی کو ششوں کی ستا ئش کی ۔ ملیٹری میڈیسن کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی ایم ایم) کے 75 ممبر ملکوں کے نما ئندوں کا مسلحہ افواج کی میڈیکل خدمات کے ڈائریکٹر جنرل/ لیفٹننٹ جنرل بپن پری نے سرکا ری طور پر خیر مقدم کیا ۔ اس تقریب میں جن لو گوں نے شرکت کی ان میں فوج کے سر براہ جنرل بپن را وت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف ما رشل بی ایس دھنوا ، محکمہ دفاع کے سکریٹری جناب سنجے مشرا ، جنرل اسمبلی اور کمیٹی آف آ ئی سی ایم ایم کے سبکدوش ہو نے والے چیئر مین انڈونیشا کے میجر جنرل تراوان اگس پترا نتو، وائس چیئر مین سعودیہ عرب کے میجر جنرل الجنید ، آئی سی ایم ایم سکریٹریٹ کے دیگر معزز حضرات اور بہت سی دوسری معزز شخصیات شامل تھیں ۔
آج کی تقریب کی ایک خاص بات پو نے کے آرمڈ فورسیز میڈیکل کا لج کے میڈیکل کیڈٹوں کی طرف سے پیش کیا گیا ایک کلچر ل شو تھا جس نے لوگوں کو بہت محظو ظ کیا ۔ تقریب کی اہم ترین تقریر لیفٹیننٹ جنرل ایم کے پر مار (ریٹائرڈ) نے کی ۔ خواتین کے لڑائی کی کا ر روائیوںمیں شامل ہونے کے بارے میں ایک مباحثہ بھی ہوا ۔