17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایکزم کارگو کی ہینڈلنگ کے لئے مفاہمت نامہ پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی، 15 مارچ / ایکزم کارگو کی ہینڈلنگ (سنبھالنا، دیکھ بھال کرنا) کے لئے آج نئی دہلی میں چنئی پورٹ ٹرسٹ اور پڈوچیری حکومت کی درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ۔ ایکزم کارگو کا تعلق پڈوچیری پورٹ کے اندرونی علاقے سے مفاہمت نامےمیں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ چنئی پورٹ ٹرسٹ پڈوچیری پورٹ کو اس کے ایکسپورٹ کارگو کو ہینڈل کرنے میں تعاون دیگا۔ پڈوچیری بندرگاہ کے اندرونی حصہ سے متعلق یہ کارگو سمند سے ہوکر چنئی بندرگاہ تک آمدورفت کرے گا اور مین لائن نیز فیڈر جہازوں کےتوسط سے غیر ملکی منازل تک جہاز رانی کا کام کرے گا۔ اسی طر ح سے پڈوچیری کے اندرونی حصے تک آنے والے امپورٹ کارگو چنئی پورٹ پر ان لوڈ کیا جائے گا اور ان سامانوں کو چھوٹے چھوٹے ساحلی جہازوں کے ذریعہ پڈوچیری بندرگاہ تک لایا جائے گا۔ اس سےجہاں روڈ پر لگنے والے جام میں کمی آئے گی وہیں اس سے مجموعی لاجسٹکٹس لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

اس مفاہمت نامے پر چنئی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین اور پڈوچیری حکومت کے سکریٹری نے دستخط کئے۔ اس موقع پر جہاز رانی سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتین گڈکری ، پڈوچیری کے وزیر اعلی جناب وی نرائن سامی ، جہاز رانی ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ ایل منڈاویا اور دیگر معزز شخصیات موجودتھیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےجناب گڈکری نے کہا کہ اس مفاہمت نامے سے ایکزم کارگو کو چنئی پورٹ کے توسط سے پڈوچیری کے داخلی حصہ تک لانے لےجانے کی سہولت ملے گی۔ توقع ہے پانچ سے دس لاکھ ٹن کارگو کی ہینڈلنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتظامات کے روبہ عمل آجانے کے بعد سڑک پر لگنے والے جام میں خاطر خواہ کمی آئے گی کیونکہ 300 ٹرک سڑک سےباہر ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے آلودگی کی سطح میں بھی قابل ذکر کمی آئے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More