نئیدہلی: ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مطلع کیا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی ) نے ، یوجی سی کی سابق رکن پروفیسر میناکشی گوپی ناتھ کی صدر نشینی کے تحت ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی عمارتوں میں خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کی حفاظت اور عام طور پر سبھی نوجوانوں کی حفاظت کے موجودہ انتظامات کا جائزہ لے گی ۔ ٹاسک فورس نے ’’ سکشم – خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات اور کیمپس میں صنفی حساسیت کے لئے پروگرام ‘‘ کے موضوع پر اپنی رپورٹ یوجی سی کو 30 اکتوبر 2013 کو کردی تھی ۔ ٹاسک فورس کی رپورٹ کی ایک نقل
http://www.ugc.ac.in/pdfnews/5873997_SAKSHAM-BOOK.pdf . پردستیاب ہے ۔
یوجی سی نے ٹاسک فورس کی سفارشات کو قبول کیا ہے اور ان سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے یوجی سی نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کو( اعلی تعلیمی اداروں میں خواتین ملازمین اور طلبا کی جنسی ہراسانی کی روک تھام اور اس کے ازالے ) سے متعلق 2015 کے ضابطوں کے بارے میں نوٹی فکیشن دیا ہے ۔ان ضابطوں کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی ) کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سکشم رپورٹ میں دئے گئےاشاروں کے مطابق جنسی حساسیت کی غرض سے طلبا کے لئے تربیتی پروگراموں اور ورکشاپ کا اہتمام کرے ۔
یوجی سی نے 16 فروری 2018 کو سبھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے درخواست کی تھی کہ وہ خواتین کے لئے سیلف ڈیفینس پروگراموں کی شروعات کے بارے میں اطلاع فراہم کرے ۔ اس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ 26 فروری 2018 تک 130 ایچ ای آئی ، خواتین کے لئے سیلف ڈیفینس پروگرام چلارہے ہیں ۔