19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایک ہفتے میں آنے والے تربیت کے لیے تقریباً 75660 امیدواروں نے اندراج کرایا

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر بہت جوش و خروش کے ساتھ منائے جانے والے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 13 سے 19 اگست، 2021 کے درمیان دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی) پروگرام کے تحت ملک بھر میں تقریباً 1183 تحریکی کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی دیہی روزگار مشن (ایس آر ایل ایم)، ریاستی ہنر مندی مشن ( ایس ایس ایم) کل ہند پروگرام کو بڑی کامیابی بنانے کی خاطر مختلف نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے)  کے ساتھ یکجا ہو گئی ہیں۔

آسام

ملک کے طول ارض میں ایک ہفتے طویل  کیمپوں کے ذریعے 83795 امیدواروں کو تحریک دلانے میں 371 پی آئی اے کامیاب ہوئی ہیں۔ یہ کیمپ  نہ صرف ڈی ڈی یو – جی کے وائی پروگرام میں دلچسپی پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ہونے والی تربیت کے لیے 75660 کے قریب امیدواروں کا اندراج کرانے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔  ان کیمپوں کا انعقاد پی آئی ایز کے ذریعے کووڈ کے تمام پروٹوکول پر عمل درآمد کے ساتھ ورچوئل اور فزیکل طور پر منعقد کیے گئے

راجستھان

دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا (ڈی ڈی یو – جی کے وائی) جو 25 ستمبر ، 2014 کو شروع کی گئی تھی، حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت (ایم اور آر ڈی) کے ذریعے فنڈ کی فراہمی والا ہنر مندی کی تربیت کا ملازمت سے مربوط ایک ملک گیر پروگرام ہے۔  ڈی ڈی یو جی کے وائی نے غریب دیہی نوجوانوں کو ملازمت سے مربوط ہنر مندی  کا فروغ کیا جاتا ہے اور انہیں معیشت کے مختلف شعبوں میں روزگار کے لیے ملازمت دی جاتی ہے۔ یہ پروگرام کم از کم 70 فیصد تربیت یافتہ امیدواروں کے لیے ملازمت کی ضمانت کے ساتھ نتائج پر مبنی پروگرام ہے۔

ڈی ڈی یو – جی کے وائی پروگرام 27 ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتظام 3 علاقوں میں دیہی غریب نوجوانوں کے لیے نافذ کیا جارہا ہے جس میں ملازمت پر مخصوص زور دیا جاتا ہے۔  871 سے زیادہ پی آئی اے ، 2381 تربیتی مراکز کے ذریعے  611 کے قریب روزگار سے جڑے رول کے لیے دیہی نوجوانوں کو تربیت دے رہی ہیں۔  31 جولائی ، 2021 تک مجموعی طور پر 10.94 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے اور 7.07 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دی گی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More