17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایس آئی سی صدر دفتر میں ‘ سووچھتا ہی سیوا’ مہم کا اہتمام

Urdu News

نئی دہلی، امپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے صدردفتر ، ملک اور ملک ب میں اس کے  ریجنل دفاتر ؍ سب ریجنل دفاتر ، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں 19؍ستمبر 2019 سے 2؍اکتوبر 2019 تک ‘ سووچھتا ہی سیوا’ مہم کا اہتمام کیا جا رہاہے۔ مہم کے دوران احاطوں کی صفائی ستھرائی، صاف ستھرے ماحول کے لئے شجر کاری، انشورنس لینے والے افراد اور  استفادہ کنندگان کےدرمیان بیداری پیدا کرنے کےلئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت صحت سے متعلق     بہترین  طور طریقوں، ہاتھ دھونے کی تکنیک، انسدادی صحت اقدامات وغیرہ کی نمائش کی جا رہی ہے۔ مختلف دفاتر کے میڈیکل آفیسرز ؍ پیرا میڈیکل اسٹاف انسدادی صحت  اقدامات اور ذاتی    صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے کیمپوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔

‘سووچھتا ہی سیوا ’ مہم کے ایک جزو کے طور پر ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل جناب    راج کمار اور دیگر سینئر اہلکاروں اور اسٹاف نے صدر دفتر کے قرب و جوار اور دفتر کے احاطے  میں صفائی مہم چلائی۔ ای ایس آئی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے لوگوں سے صفائی ستھرائی کے تعلق سے اپنے برتاؤ میں تبدیلی لانے اور پلاسٹک کے استعمال کو بند کرنے کی درخواست کی۔ اس مہم کی حمایت میں پودے بھی لگائے گئے۔ ڈاکٹر پرتما دوے کی قیادت میں طبی پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم نے ہاتھ دھونے کی بہتر تکنیک اور کچرے کوالگ الگ کرنے کے عمل کی بھی نمائش کی۔

ESICCCCCCCC-1DSC_5907ULGV.jpg

ESICCCCCCCCCCCCC-2DSC_5861V82H.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More