15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایس آئی سی ہسپتالوں کے لئے کووِڈ۔19 سہولتی ڈیش بورڈ

Urdu News

نئی دہلی، اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوششو میں ای ایس آئی سی نے جاری وبائی مرض کی صورتحال کے دوران عوام پر مرتکز خدمات میں اضافہ کرنے اور معلومات کو عام کرنے کے لئے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ کووِڈ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مستفیدین کے لئے وقف متعدد ای ایس آئی سہولتیں کووِڈ۔19 نگہداشت کے سلسلے میں ہمارے ملک کے شہریوں کے فائدے کے لئے کھولی گئی ہیں۔  ای ایس آئی اداروں میں سے کچھ ادارے کووِڈ مریضوں کو کلی طور پر وقف سہولتیں فراہم کرانے لئے تیار ہیں۔ ہمارے بہاد ر طبی پیشہ واران اور ہراول دستے کے دیگر کارکنان ان ای ایس آئی کووِڈ اداروں میں نہ صرف ذمہ دار شہریوں کے طور پر بلکہ اس اصول کے ساتھ 24X7 حیات بخش خدمات فراہم کر رہے ہیں کہ ’’بنی نوع انسانی کی خدمت ہی خدا کی خدمت ہے۔‘‘

مطالبے اور سپلائی میں فرق کی وجہ سے کووِڈ نگہداشت کے لئے بستر دستیاب نہیں ہیں۔ اگر بستر دستیاب ہیں تو بھی ضرورت مندوں اور ہنگامی حالات کا سامنا کرنے والے لوگوں کو وقت پر ریئل ٹائم معلومات آسانی سے حاصل نہیں ہو پا رہی ہیں۔ ای ایس آئی سی کی آئی سی ٹی ٹیم نے بلیو پرنٹ تیار کرنے، ترقی دینے اور ڈیش بورڈ کو ریکارڈ وقت میں تیار کرنے کے لئے بغیر تھکے کوششیں کی ہیں تاکہ ضرورت مند افراد کو ای ایس آئی سی صحتی اداروں کی کلی طور پر وقف سہولت میں بستر تلاش کرنے میں مدد کی جا سکے۔ شرکت کرنے والے ای ایس آئی  صحتی ادارے باقاعدہ طور پر اعداد و شمار کی تازہ کاری کر رہے ہیں۔ اس ڈیش بورڈ کے توسط سے شہری، دکھائے گئے ای ایس آئی صحتی اداروں کے بارے میں، بستروں کی دستیابی اور وہاں دی جانے والی خدمات کے بارے میں شعوری فیصلہ لے سکیں گے۔ کووِڈ سہولتی ڈیش بورڈ کا لنکhttps://www.esic.in/Dashboard/CovidDashBoard.aspx پر دستیاب کرایا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More