18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ای ایس ایل ٹاٹا موٹر ز سے 10 ہزار بجلی سےچلنے والی گاڑیاں خریدے گا

Urdu News

نئی دہلی؍ ،حکومت ہند کی وزارت بجلی کے زیر انتظام انرجی ایفیشیئنسی سروسز لمٹیڈ(ای ای ایس ایل) ٹاٹا موٹرز لمٹیڈ سے 10 ہزار بجلی سے چلنے والی گاڑیاں خریدے گا۔کمپنی کا انتخاب ایک عالمی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعےہوا جس کا مقصد شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ٹاٹاموٹرز نے ٹینڈر کو جیتا اور اب وہ دومرحلوں میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں (ای وی ایس)سپلائی کرے گا۔نومبر 2017 میں پہلے مرحلے میں 500 ای- کاریں ای ای ایس ایل کو سپلائی کی جائیں گی او ربقیہ 9500 بجلی سے چلنے والی گاڑیاں دوسرے مرحلے میں فراہم کی جائیں گی۔

ای ای ایس ایل کے ذریعے شروع کیا گیا ٹینڈر دنیا بھر میں  سب سے بڑابجلی کی گاڑی خریدنے کا واحد عمل ہے۔تین بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں –ٹاٹا موٹرز لمٹیڈ، مہیندرا اینڈ مہیندرا(ایم اینڈ ایم)اور نسان نے ٹینڈر کے عمل میں حصہ لیا اور ٹاٹاموٹرز لمٹیڈ اور مہیندرا اور مہیندرا(ایم اینڈ ایم) کے لئے بولیاں کھولی گئیں۔

ای ای ایس ایل کا مقصد انتشاری ٹیکنالوجی کے طریقوں کو تیزی سے اختیار کرنے کا راستہ ہموار کرنا ہے اور اسی کے ساتھ معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کو متوازن بنانا ہے۔اس خصوصی اقدام سے ای ای ایس ایل مانگ اور تھوک خریداری کے تال میل کے اپنے منفرد تجارتی ماڈل کے ذریعے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا ایک مارکیٹ تیار کرنا چاہتا ہے۔بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کا مقصد ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے ذریعے سفر کو فروغ دینا ہے۔

ٹاٹا موٹرلمٹیڈ نے مسابقتی نیلامی میں10.16 لاکھ کی کمتر قیمت کا ٹینڈر دیا  ہے، جس میں جی ایس ٹی شامل نہیں ہے۔ای ای ایس ایل 11.2 لاکھ میں گاڑی فراہم کی جائے گی، جس میں جی ایس ٹی شامل ہوگااورپانچ سال کی وارنٹی ہوگی۔ یہ قیمت اسی طرح کی ای –کار کی موجودہ خوردہ قیمت  جس کی وارنٹی تین سال کی ہے، سے 25 فیصد کم قیمت ہے۔

ای ای ایس ایل کا ای وی پروگرام ملک میں انتشاری ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کا راستہ ہموار کرنے کے تئیں جامع حل ہے۔ عالمی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے 10 ہزار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری کے ساتھ ای ای ایس ایل خدمات فراہم کرنے والی ایک ایجنسی کی بھی نشان دہی کرے گا۔ یہ ایجنسی جس کا انتخاب بھی مسابقتی بولی کے ذریعے عمل میں آیا ہے، وہ متعلقہ سرکاری گراہک کے لئے خریدی گئی گاڑیوں کے فلیٹ مینجمنٹ کو بھی شروع کرے گی۔مجموعی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے علاوہ ای ای ایس ایل تقرر کردہ ایجنسیوں کے درمیان تال میل  پیدا کرنے ، نگرانی کرنے، شکایات کا ازالہ کرنےاور پیسوں کی ادائیگی کا بھی ذمہ دار ہوگا۔حکومت اور اس کی ایجنسیوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی پیٹرول اور ڈیزل کاروں کی جگہ ان کاروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق حکومت اور اس کی ایجنسیوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ ہے۔

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More