19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای-سنجیونی پورٹل پر قومی دفاعی او پی ڈی کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، ماہرین ڈاکٹروں کی ناکافی  فراہمی کو کم کرنے کے لئے سابق/سینئر  دفاعی  ڈاکٹر ای-سنجیونی پلیٹ فارم پر مفت آن لائن مشورہ خدمات   فراہم کرنے کے لئے  آگے آئے ہیں۔ اس سے ملک کے شہریوں کے لئے تجربے کار  پیشہ ور  دفاعی ڈاکٹروں  کابیش قیمتی تجربہ    دستیاب ہوگا۔

ای- سنجیونی او پی ڈی حکومت ہند کا خصوصی پہلی میڈیسن   پلیٹ فارم ہے  جو حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت کے  تحت  سی- ڈیک ، موہالی کے ذریعہ  تیار کیا گیا ہے۔ یہ  ہندستان کے تمام شہریوں کے لئے مفت آن لائن  طبی مشورے کی سہولت  مہیا کرتا ہے اور ساتھ ہی دواؤں کے  آن لائن  پرسکرپشن کا انتظام بھی کرتا ہے۔

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور مسلح دستے  کی طبی خدمات کے  ڈائریکٹر جنرل   اور سرجن  وائس ایڈمرل  رجت دتہ کے ذریعہ  مرحلہ و ار طریقے سے مورخہ  7 مئی  2021 کو ’ایکس ڈیفنس او پی ڈی‘ کا آغاز کیا گیا۔ ابتدا میں یہ خدمت اترپردیش کے لئے  دستیاب تھی۔زیادہ تعداد میں   سابق دفاعی رضاکار ڈاکٹر وں کے جڑنے کے بعد اسے 10 مئی کو راجستھان اور 11 مئی کو  اتراکھنڈ تک توسیع دی گئی۔ اب تک 85 سینئر  دفاعی  ڈاکٹر پورٹل پر اپنی خدمات   پیش کررہے ہیں اور انہوں نے   1 ہزار سے زیادہ مریضوں کو   آن لائن مشورے دیئے ہیں۔

تین ریاستوں میں اس  خدمت کے کامیاب آپریشن کے بعد  سابق دفاعی او پی ڈی جس کا نام اب دفاعی قومی او پی ڈی میں بدل دیا گیا ہے، کو مورخہ  14مئی 2021 کو  پورے ہندستان میں  شروع کیا گیا ہے  اور یہ www.esanjeevaniopd.in پر دستیاب ہے۔

حکومت ہند کے  اس پلیٹ فارم پر تجربہ کار دفاعی ڈاکٹر  پیشہ وروں کی دستیابی نے گھر پر ہی  او پی ڈی خدمات لینے کو  اضافی  حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان کے بہت بڑے  تجربے اور مہارت کا ملک بھر کے  مریضوں کے ذریعہ   زیادہ سے زیادہ  استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ پہل مریضوں کے گھروں کے محفوظ ماحول میں  ضروری طبی مشورے  اور صلاح مہیا کرانے ، اسپتالوں میں غیر ضروری  وزٹ سے بچنے  اور کووڈ سے  متاثر ہونے   اور محدود   وسائل پر زیادہ بوجھ بڑھنے کا خطرہ کم کرنے کی سمت میں لمبا راستہ طے کرے گی۔

 تمام شہریوں سے  اپیل لے کہ وہ ۔esanjeevaniopd.in۔  پر لاگ ان کرکے   انوکھی سہولت کا  استعمال کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More