20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای سی آئی نے مبینہ ڈاٹا لیک کے معاملے کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دی

Urdu News

نئی دلّی، مبینہ ڈاٹا لیک کے معاملے پر ہندوستان کے چناؤ کمیشن  کے  بیان کا متن حسب ذیل ہے :

          کمیشن کی جانب  سے آج کرناٹک اسمبلی کے چناؤ کے اعلان کے دوران کمیشن کے  نوٹس میں یہ بات سامنے لائی گئی کہ چناؤ پروگرام کے سرکاری اعلان کے کچھ منٹ پہلے جناب امیت  مالویہ  نے ایک  ٹوئیٹ میں چناؤ کی تاریخ  12 مئی ، 2018 ء  پہلے ہی ٹوئیٹ کر دی تھی ۔ اس نے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ 18 مئی ، 2018 ء بھی  پہلے ہی ٹوئیٹ  کر دی تھی  ۔

          ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے ٹائمز ناؤ نیوز چینل  کا اپنے ایک  وسیلے کےطور پر  ذکر بھی کیا ۔ حالانکہ  ٹوئیٹ میں رپورٹوں کے اندر  چناؤ کی تاریخ 12 مئی ، 2018 ء اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ  18 مئی ، 2018 ء  ہونے کا ذکر کیا گیا تھا ۔ یہ وضاحت کی گئی تھی  کہ کرناٹک اسمبلی کے چناؤ  کے بعد ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کا حقیقی  پروگرام 15 مئی ، 2018 ء  ہے ۔

          کمیشن نے فوری طور پر ہدایت دی تھی کہ معاملے کی جانچ کی گئی ہے اورضروری و موثر کارروائی  کی گئی ہے ۔ کمیشن نے اس معاملے کی چھان بین کے لئے ہندوستان کے چناؤ کمیشن  کے سینئر افسران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ  پیش کرنے کو کہا  ہے ۔ کمیٹی ان اقدامات کے بارے میں  بھی رائے دے گی ، جو مستقبل میں  اس طرح کے کسی بھی  واقعہ  سے نمٹنے کے لئے ضروری ہیں  ۔ کمیشن کی جانب سے قائم کی گئی  کمیٹی نے متعلقہ  میڈیا  تنظیموں اور افراد سے پہلے ہی اطلاعات مانگی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More