نئی دہلی، دفاعی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب راجیو چندر شیکھر کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نجی اسپتالوں کی ای سی ایچ ایس پینل میں شمولیت کا انحصار ان اسپتالوں کے ذریعے سی جی ایچ ایس کی شرحوں کو قبول کرنے کی خو اہش اور ای سی ایچ ایس کے ذریعے وضع کئے گئے طریقہ کار اور ضابطوں پر عمل درآمد کرنے پر ہے۔ حکومت ان نجی اسپتالوں کو پینل میں شامل کررہی ہے جو پینل میں شامل ہونے کے لئے درخواست دیتے ہوئے اور جو ای سی ایچ ایس کے ضابطوں کے مطابق پینل میں شا مل ہونے کے اہل پائے جاتے ہیں۔ ماضی قریب میں 10 نومبر 2016 ، 2 جون 2017، 5 دسمبر 2017 اور 4 جنوری 2018 کو بالترتیب 217، 189، 123 اور 85 نجی اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 2609 اسپتالوں، ای سی ایچ ایس سے متعلق پینل میں شامل کئے گئے ہیں۔