20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای-پنشن پیمنٹ آرڈر: صحیح سمت میں نیا قدم

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کو  آگے بڑھاتے ہوئے ڈیفنس اکاؤنٹس (پنشن) ، الہ آباد  سے پرنسپل کنٹرولر نے  پنشن یافتگان  کو الیکٹرانک-پنشن پیمنٹ آرڈرس ( ای- پی پی او) کا  اجراء شروع کیا ہے۔ یہ  الیکٹرانک-پنشن پیمنٹ آرڈرس پنشن تقسیم کرنے والی ایجنسیوں جیسے  بینکوں ، ڈیفنس پنشن  ڈسبرس مینٹ آفیسز ، ڈاکخانوں وغیرہ کو بھی جاری کئے جارہے ہیں۔ اس چیز کا  آغاز پہلے  مرحلے میں اکتوبر 2017 میں  مسلح افواج کے  کمیشنڈ افسروں اور  جے سی  او  ؍ او آر کے لئے  کیا گیا تھا۔  اب اسے  ڈیفنس سیولین سمیت  سبھی  ڈیفنس پنشنروں کے لئے  شروع کردیا گیا ہے۔

 پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹ (پنشنز) الہ آباد وزارت دفاع  کے تحت کام کرنے والی  سول ایجنسی ہے جو  ڈیفنس خدمات  یعنی  فوج ، ساحلی محافظ دستوں ، دفاعی تحقیق  وترقی کی تنظیم ، جنرل ریزرو انجینئر فورس،  بارڈر روڈ آرگنائزیشن ، ملیٹری انجینئرنگ سروسز  اور ڈیفنس اکاؤنٹ محکمہ نیز ڈیفنس سیویلینز سمیت  دیگر  دفاعی اداروں کے لئے  پنشن جاری  کرتا ہے۔

توقع ہے کہ پنشنز کی  تقسیم کے کام کو  مینول نظام کے بجائے ای- پی پی او  نظام میں منتقل کئے جانے کے بعد  پنشن کی تقسیم میں ہونے والی تاخیر کو کم سے کم کیا جاسکے گا  اور  اس میں جب کبھی ضرورت ہوگی تو فوری طور پر  نظر ثانی کی جاسکے گی۔ اس سے مختلف سطحوں پر  ڈیٹا انٹری میں انسانی بھول چوک کے سبب  ہونے والی  خامیاں بھی دور ہوسکیں گی۔

 اس سمت میں اگلا بڑا قدم 46 ریکارڈ دفاتر اور  2900 سے صدر دفاتر سے موصول ہونے والی پنشن دستاویزات کی ڈیجیٹل کاری ہے۔ پی سی ڈی اے  (پی)  اس پہل سے ون رینک ون پنشن  کے  بہتر نفاذ  میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More