15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف اور ایم پی قانون کے تحت 20 یا اس سے زیادہ ملازمین کے پیمانے میں کوئی تبدیلی نہیں

Urdu News

نئی دہلی: محنت اورروزگار کی وزارت نےآج کچھ اخباروں میں شائع میڈیا  کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ  ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور متفرقاتی ضابطوں کے قانون 1952 (ای پی ایف) اور ایم پی قانون  کے نفاذ کے لئے کسی ادارے میں ملازمین کی 20 یا اس سے زیادہ  کی تعداد کو کم کر کے  10یا اس سے زیادہ کر دیا گیاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای پی ایف اور ایم پی قانون کے نئے ضابطے یکم جنوری 2020سےنافذ ہوں گے اور یہ 10یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والے سبھی اداروں پر نافذ ہوں گے۔

اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ ای پی ایف اور ایم ایکٹ کے نفاذ کے لئے ملازمین کی تعداد  میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور فی الحال وزارت میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More