11 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او نے استفادہ کنندگان کو کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آن لائن خدمات کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ -19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے سے متعلق حکومت ہند کے رہنما خطوط کے پیش نظر امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او ) اپنے اراکین ، پنشن یافتگان اور ملازمین کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ ای پی ایف او کی جانب سے فراہم کرائی جانے والی مختلف النوع آن لائن خدمات سے استفادہ کریں ، یعنی اپنے گھر بیٹھے ہوئے آن لائن خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور ای پی ایف او دفاتر آنے سے احتراز کریں۔

ای پی ایف او کی بیشتر خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔ کوئی بھی ملازم اپنا یونیورسل اکاؤنٹ نمبر یو اے این  کھول سکتا ہے۔ اپنا یو این سرگرم عمل بنا سکتا ہے اور اسے آدھار، پین ، بینک کھاتے اور موبائل نمبر ( کے وائی سی ) سے مربوط کر سکتا ہے۔ ملازمین  اپنی پاس بک میں اپنی بقایہ رقم بھی دیکھ سکتے ہیں ،نامزدگیاں کر سکتے ہیں، اپنی پاس بک وغیرہ کو تاحال بنا سکتے ہیں ،ا پنے کھاتوں کو غیر مستثنیٰ سے مستثنیٰ اداروں میں منتقل کر سکتے ہیں۔ ملازمین کو آن لائن پروویڈنٹ فنڈ دعوے کرنے یا حتمی طور پر پیسہ نکالنے ، پنشن یا بیما کے فوائد حاصل کرنے اور پی ایف ؍ پنشن بیما وغیرہ کے فوائد براہ راست اپنے بینک کھاتوں میں حاصل کرنے کے استحقا     ق بھی دیئے گئے ہیں۔

 اسی طریقے سے ایک پنشن یافتہ  فرد اپنا پنشن پیمنٹ آرڈر ( پی پی او ) کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے یا اسے ڈیجیٹل لاکر میں محفوظ کر سکتا ہے۔ اپنا پی پی او نمبر جان سکتا ہے یعنی یو اے این کی مدد سے اپنا بینک کھاتا نمبر جان سکتا ہے  اور پاس بک دیکھ سکتا ہے۔ پنشن یافتہ افراد جیون پرمان ( ڈیجیتل لائف سرٹیفکیٹ ) کو بھی سال میں کسی بھی وقت آن لائن اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔

آجر حضرات  اپنے اداروں کو ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت درج کرا سکتے ہیں اور ادارے کا شناخت نمبر حاصل کر سکتے ہیں، ای پی ایف کی ادائیگی اور دیگر متعلقہ واجبات کی ادائیگی آر ٹی جی ایس ؍ این ای ایف ٹی کے ذریعے کر سکتے ہیں اور الیکٹرانک چالان اور ریٹرن داخل کر سکتے ہیں۔ آجر حضرات کو بھی اپنے اداروں کے سلسلے میں ای معائنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اگر ملازمین ، آجروں اور پنشن یافتہ افراد کو کوئی شکایت ہے یا ہوتی ہے تو وہ ان شکایات کو ای پی ایف آئی جی ایم ایس پورٹل پر آن لائن جا کر اس کا حک نکال سکتے ہیں ۔ ان خدمات اور سہولتوں کی تفصیلات www.epfindia.gov.in. پر دستیاب ہیں۔

یہ سہولتیں حکومت ہند کے امنگ ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ لہذا کوئی بھی شخص اپنے موبائل نمبر سے بھی امنگ ایپ کے ذریعے آن لائن خدمات تک رسائی حاصل  کر سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More