17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او نے اپنے اراکین کو دوسرا کووڈ 19 ایڈوانس (پیشگی) لینے کی اجازت دی

Urdu News

نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اپنے اراکین کو کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے دوران اپنے گراہکوں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے دوسرے نان ریفنڈیبل (ناقابل واپسی) کووڈ 19 ایڈوانس (پیشگی) سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دی ہے۔ اس مہم کے دوران اراکین کیمالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مارچ 2020 میں پردھان منتری غریب کلیانیوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت خصوصی نکاسی کی تجویز فراہم کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعے ایمپلائز پروویڈینٹ فنڈ اسکیم 1952 میں ترمیم کرکے سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے پیراگراف 68 ایل کے تحت ذیلی پیرا (3) کا اضافہ کیا تھا۔

اس کے تحت تین مہینے کیلئے بیسک تنخواہ اور مہنگائی بھتے کی حد تک ناقابل واپسی نکاسی یا ایف پی ایف کھاتے میں رُکن جمع رقم کا 75فیصد تک جو بھی کم ہو، دیا جاتا ہے۔ رُکن کم رقم کیلئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

کووڈ-19 وبا کے  دوران ایڈوانس ای پی ایف اراکین کو بڑی مدد دے رہا ہے خاص طور پر ان لوگوں کیلئے  جن کی ماہانہ تنخواہ 15000 روپئے سے کم ہے۔ ای پی ایف او نے اب تک 76.31 لاکھ کووڈ ایڈوانس دعووں کانپٹارہ کیا ہے اور کُل 8,698.15کروڑ تقسیم  کیے گئے ہیں۔

کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر کے دوران حال میں ’میوکومائیکوسس‘ یا بلیک فنگس کو وبا قرار دیا گیا ہے۔ ایسے مشکل وقت میں ای پی ایف او کی کوشش اپنے اراکین کی مدد کرنا رہی ہے تاکہ رُکن اپنی مالی ضرورتوں کو پورا کرسکے۔ پہلا کووڈ-19 ایڈوانس کا فائدہ اٹھانے والے  رکن دوسرے کووڈ-19 ایڈوانس کامتبادل بھی چن سکتے ہیں۔ دوسرے کووڈ-19 ایڈوانس کا انتظام اور طریقہ کار پہلے ایڈوانس کی طرح ہی ہے۔

مشکل وقت میں اراکین کیلئے مالی امداد کی ضرورت پر غور وخوض کرتے ہوئے کووڈ-19 دعووں کو اعلیٰ ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای پی ایف او دعووں کے حاصل ہونے کے تین دنوں کے اندر انہیں نمٹانے کیلئے عہدبندہے۔ای پی ایف او نے اس کے لئے سبھی اراکین کے سلسلے میں ایک نظام پر مبنی آٹوکلیم سٹلمنٹ  طریقہ کار اپنایا ہے جن کی کے وائی سی ضرورت ہے سبھی  طرح سے مکمل ہیں۔ نپٹارے کاآٹوموڈ ای پی ایف او  کو 20 دنوں کے اندردعووں کو نپٹانے کیلئے  قانونی   ضرورت کی جگہ  دعویٰ نپٹانے کے عمل کو صرف تین دنوں تک کم کرنے میں اہل بناتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More