9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او نے نئی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ہڈکو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی،؍جون،سینٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر ڈاکٹر وی پی جوائے اور ہڈکو کے سی ایم ڈی ڈاکٹر ایم روی کانت نے شہری ترقی، ہاؤسنگ اور شہری غریبی کے خاتمے کے مرکزی وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو اور محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب بندارودتا تریہ کی موجودگی میں آج یہاں ’’2022تک سب کیلئے مکان‘‘ میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔

2022 تک سب کیلئے مکان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو حاصل کرنے کی خاطر ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ای پی ایف او نے 12اپریل 2017 کے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 351 (ای) کے ذریعے ای پی ایف اسکیم 1952 میں ترمیم کی ہے تاکہ ای پی ایف ممبروں کو کُل جمع ہوئے پراویڈینٹ فنڈ میں سے 90 فیصد تک فنڈ نکالنے کی اجازت دے گا۔ قابل استطاعت مکان کی خریداری میں امداد دی جاسکے اور ہاؤسنگ کے قرض کی قسطوں کی ادائیگی میں سہولت پیدا کی جاسکے۔ اس اسکیم کا خاص مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ہاؤسنگ کے پروگراموں سے مربوط ورکروں کیلئے مکانات کی تعمیر میں مدد کرنا ہے۔

اس اسکیم کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

1- ورکروں کیلئے مکان کی ضرورت کی فراہمی کی خاطر تمام فریقوں یعنی ورکروں، آجروں، مالی اداروں اور ہاؤسنگ ایجنسیوں کو اکٹھا کرنا۔

2- مشترکہ کارروائی کیلئے ہاؤسنگ سوساٹئیاں بنانا جو 10 یا زیادہ ارکان کے ساتھ ایک سوسائٹی کو رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے۔ سوسائٹی سرکاری؍ پرائیویٹ ہاؤسنگ سہولیات فراہم کرنے والوں سے مکان کا بندوبست کر ے گی، متعلقہ پراویڈینٹ فنڈ کے دفتر میں فنڈ اور تعاون کا سرٹیفکٹ حاصل کرنے کیلئے سوسائٹی کے ذریعے درخواست دی جائے گی۔

3- ای پی ایف کی بچت کے فنڈ کو ورکروں کیلئے سستے مکانات تعمیر کرنے کیلئے استعمال کرنا، پراویڈنٹ فنڈ میں جمع رقم کا 90 فیصد تک رقم نکالنے کی اجازت دینا۔

4- بینک؍ فائنانس کرنے والی ایجنسیاں ای ایم آئی طے کرنے کی خاطر ای پی ایف اسکیم کی دفعہ 68بی ڈی (3) کے تحت رقم نکالنے کیلئے کمشنر کے ذریعہ جاری کردہ سرٹیفکٹ کا استعمال کرسکتی ہیں۔

5- قرضوں کی مکمل؍جزوی ادائیگی کیلئے ماہانہ پی ایف تعاون۔

6- اس طرح رقم نکالنےکیلئے اہل ہونے کی شرط میں نرمی کی گئی ہے اور اب ای پی ایف کی رکنیت کے عرصے کو کم از کم پانچ سال سے گھٹاکر تین سال کردیا گیا ہے۔

7- ایسے ممبروں کیلئے جن کی سالانہ آمدنی پردھان منتری آواس یوجنا میں دی گئی رقم سے کم ہے، وہ مجاز ایجنسی ہڈکو اور نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ذریعے ہاؤسنگ اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت کے تحت قرض سے منسلک سبسڈی کی اسکیم (سی ایل ایس ایس) میں 2.20 لاکھ روپے تک کی سود پر سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں۔

8- انفرادی طور پر مکان کے قرض کی ادائیگی کیلئے قرض دینے والی ایجنسی کو براہ راست قسطووں کی ادائیگی کیلئے پی پی ایف او کو اختیار دیا جاسکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More