26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف ا و نے اپریل-جون 2020 کے دوران اپنے 73.58 لاکھ ممبران کے

Urdu News

نئی دہلی، ای پی ایف او نے کووڈ-19 کی بیماری کے  مدنظر   اہمیت کی حامل آن لائن خدمات کی دستیابی  اور ان تک  لوگوں کی رسائی بڑھانے کے لئے اپریل سے جون 2020 تک کے دوران 73.58لاکھ صارفین  ممبران کے  اپنے  گاہک کو جانو  (کے وائی سی)    اعدادوشمار کو تجدید  کیا ہے۔ ان  میں 52.12 لاکھ     صارفین کے آدھار نمبر، 17.48 لاکھ   صارفین کے موبائل نمبر  (یو اے این ایکٹیویشن) 17.87 گاہکوں کے   بینک کھاتے درج کئے گئےہیں۔  کے وائی سی   ایک دفعہ کا عمل ہے جو  کے وائی  سی تفصیلات  کے ساتھ  یونیورسل اکاؤنٹ نمبر  (یو اے این)   کو جوڑنے کے ذریعہ   صارفین کی پہنچان   کی تصدیق میں  مدد کرتی ہے۔

اس کے علاوہ ، اتنے بڑے پیمانے پر   کے وائی  سی  پروسیس پورا کرنے کے لئے ای پی ایف او نے لاک ڈاؤن  نافذ رہنے کے  دوران بھی   گاہکوں کے    ڈیموگرافک   تفصیلات کو سدھارنے کے لئے  بڑے پیمانے پرکام کیا ہے۔ اسے اپریل –جون 2020 کے دوران  9.73 لاکھ صارفین کے ناموں  کی اصلاح ،  4.18 لاکھ   صارفین کے   تاریخ پیدائش میں اصلاح  اور 7.16 لاکھ صارفین کے    آدھار نمبر میں   اصلاح کی گئی ہے۔

 کووڈ -19 وبا کے دوران  دفتر میں ایک دوسرے سے  محفوظ فاصلہ (سماجی دوری) یقینی بنانے کے لئے   ای پی ایف او نے  کے وائی سی کھاتوں کی مقررہ لسٹ  میں تصدیق کے لئے   گھر سے کا م کرنے (ورک فروم ہوم)  کی حکمت عملی اپنائی۔  گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو  کے وائی سی کی تجدید کاری اور تفصیلات میں اصلاحات کےکام سونپے گئے، جس سے ہر روز    کی بنیاد پر  زیر التوا کامو ں میں کمی آتی گئی۔

اس کے علاوہ ، آدھار نمبر درج کرانے کے لئے   تاجروں پر  انحصار کو  ہٹانے  اور آدھار کو تاریخ پیدائش میں   تین سال  کے فرق کے باوجود پیدائش کی تاریخ کے   سرٹی فکیٹ کے طور پر   قبول کرنے جیسے  کاموں میں آسانی پیدا کرنے میں    پورے کے وائی سی  عمل کو تیز کردیا ہے۔

کے وائی سی تجدید کاری  سے کوئی بھی صارف   ای پی ایف او کےممبرپورٹل  کے ذریعہ  آن لائن خدمات کا  فائدہ اٹھانے میں  اہل ہوگا۔  صارف پردھان منتری  غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے  وائی)  کے تحت   حال ہی میں شروع کی گئی   کووڈ-19پیشگی  سمیت آخری   نکاسی  اور ایڈوانس کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اسے نوکری بدلنے پر   پی ایف کھاتے کو بغیر کسی  دشواری کے   آن لائن منتقل  کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ کے وائی سی   کرانے والے  کسی بھی  صارف   (ممبر) ڈیکسٹ ٹاپ یا  امنگ ایپ کے ذریعہ سےبھی    تمام آن لائن  خدما ت کا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More