21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے ایس آئی افسران کی ایک اعلی سطحی ٹیم کا فونی طوفان کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے شری جگناتھ مندر، پوری اور سوریہ مندر، کونارک مندر کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی آثار قدیمہ سروے کی ایک اعلی سطحی ٹیم جس کی قیادت ڈی جی محترمہ اوما شرما کررہی ہیں، فونی گردابی طوفان کے سبب ہوئی تباہی اور نقصان کا جائزہ لینے کے لئے اڈیشہ کے شری جگن ناتھ مندر، پوری  اور  سوریہ مندر اور کونارک مندر کا دورہ کررہی ہے۔

مذکورہ ٹیم نے 10 مئی 2019 کی دوپہر کونارک مندر کا دورہ کیا۔

ٹیم کے مشاہدے کے مطابق کونارک کی تاریخی عمارت کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ٹیم نے مطلع کیا ہے کہ کونارک مندر میں تعمیر شدہ مچانیں تھوڑا بہت اپنی جگہ سے کھسک گئی ہیں۔ ان مچانوں کو استعمال کیمیکل سے صفائی کے لئے کیا جاتا ہے۔ تقریباً 200 درختوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ ٹوٹ کر سڑکوں پر گرگئے ہیں جنہیں ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔ بجلی کی لائنیں، کھمبے، لائٹنگ نظام  کو جس میں انٹرنیٹ نظام بھی شامل ہے، بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے۔ اس مندر کو دو تین دن کے اندر عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ مندر کے مشرقی حصے کی کیمیکل صفائی کا کام اور اس کی مرمت کے کام کو ترجیحی بنیاد پر جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ اس تاریخی مندر کو پندرہ روز کے اندر اندر ٹھیک کرکے دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔

مذکورہ آثار قدیمہ ٹیم اب شری جگن ناتھ مندر میں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کےلئے شری جگن ناتھ مندر کا دورہ کررہی ہے۔ ریاستی حکومت نے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) سے اس عالمی وراثت کو فونی گردابی طوفان سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کےلئے مدد کی درخواست کی تھی۔ مذکورہ ٹیم نے مندر اور آس پاس  کے علاقے کی بحالی کے کام کے لئے کچھ مشقوں یا  کام جن کی ضرورت ہے بھی مشترک کی ہیں۔

اس سے قبل سپرینٹینڈنٹ آرکیولوجسٹ، بھوبنیشو سرکل اے ایس آئی نے پور میں شری جگن ناتھ مندر سمیت دیگر تاریخی عمارتوں  کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا صرف کچھ سطحی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ مندر کے ڈھانچے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More