16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے ایف جی جے آئی نے 32ویں سالانہ ایتھلیٹک میٹ کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ نئی دلی کے سبرتو پارک میں واقع ایئر فورس گولڈن جوبلی انسٹی ٹیوٹ نے 22 اور 23 دسمبر 2017 کو 32 ویں سالانہ ایتھلیٹک میٹ کا انعقاد کیا۔ ایئر کموڈور ایم موہنتا، پرنسپل ڈائریکٹر (اسکولس ایڈوینچر اینڈ اسپورٹس) اور ایئر فورس اسکول کی  مینیجنگ کمیٹی کے چیئرمین 22 دسمبر کو مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے میٹ کے شروع ہونے کا اعلان کیا۔ مشعل سے متعلق تقریب منعقد کی گئی اور سبھی ایتھلیٹوں کو حلف دلایا گا۔ اس کے بعد طلبا کی جانب سے ایرو ماڈلنگ کی نمائش کی گئی۔ ثقافتی پروگرام میں پرائمری ونگ کے طالب علموں نے حصہ لیا اور رقص اور ڈرل کی شاندار نمائش کی۔ مہمان خصوصی نے صلاحیت مند ایتھلیٹوں کو پروقار کھیل اسکالرشپ تقسیم کیے۔ مختلف کھیل میں جیت حاصل کرنے والے ایتھلیٹوں کی محترمہ بنڈیتا موہنتا نے عزت افزائی کی۔ ایگزکٹیو ڈائریکٹر آف اسکول کموڈور ڈی کے کوشک نے اسپیشل ونگ کے ایتھلیٹوں کو میڈل عطا کیے۔ طلباء اور اسٹاف کے لیے 20 اور 22 دسمبر کو مختلف دوڑ ، جمپ اور تھرو کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب 23 دسمبر کو منعقد کی گئی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More