15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے ایم آر یو ٹی اسکیم کے تحت ریلوے اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی

Urdu News

نئی دہلی، مارچ؍ریلوے کی وزارت،(ایم او آر) اور شہری ترقی کی وزارت (ایم او یوڈی)نے ’’اسمارٹ سیٹیز‘‘ میں شامل شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں اور تجدید کاری اور شہری تبدیلی سے متعلق اٹل مشن (اے ایم آر یو ٹی) اسکیم کے تحت ریلوے اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کی مربوط منصوبہ بندی کے لئے حالیہ دنوں میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ کے مطابق اسمارٹ سیٹیز اسکیم کے تحت درج ذیل دس ریلوے اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کے لئے نشاندہی کرلی گئی ہے۔ ان کے نام تروپتی، دہلی سرائے روہیلا، نیلور، مڈگاؤں، لکھنؤ، گومتی نگر، کوٹہ، تھانے نیو، ارناکولم جنکشن اور پڈوچیری ہیں۔

اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کے پروجیکٹ اپنے نوعیت کے لحاظ سے پیچیدہ ہوتے ہیں اور اس کے لئے تفصیلی ٹیکنو-معاشی ممکن العمل مطالعات اور مقامی اداروں سے آئینی کلیئرنسز درکار ہوتی ہیں۔ چنانچہ اس مرحلے میں پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے کوئی طے شدہ وقت نہیں دی جاسکتی۔

اسٹیشنوں میں اور اسٹیشنوں کے اطراف میں خالی زمین ؍ایئراسپیس کی تجارتی ترقی کے ذریعے اسمارٹ سیٹیز اور اے ایم آر یوٹی اسکیموں کے تحت اسٹیشنوں کی دوبارہ ترقی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، لہٰذا اس مقصد کے لئے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ہے۔یہ معلومات آج راجیہ میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کرائی گئی۔

 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More