16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے پی ای ڈی اےنے جوار مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے اے پی ڈی ایم پی اور جوار برآمدکاروں کے ساتھ خریداروں اور فروخت کنندگان کی میٹنگ کا انعقاد کیا

Urdu News

نئیدہلی، ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈفوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نےآندھراپردیش ڈراؤٹ میٹیگیشن پروجیکٹ (اے پی ڈی ایم پی) کے ساتھ مل کر جو کہ آئی ایف اے ڈی کی طرف سے فراہم کیے جانے والے فنڈ کا ایک بیرونی پروجیکٹ ہے، جوار کے برآمدکاروں اور جوار کے ایف پی اوز کے ساتھ مل کر خریداروں اور فروخت کنندگان کی ایک ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد مارکیٹنگ  روابط  قائم کرنا ہے۔

جوار اور جوار مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے امکانات پر غور کرتے ہوئے اور حکومت کی طرف سے تغذیہ بخش اناج کے جوار سے متعلق شعبے کی ترقی پر توجہ کو دیکھتے ہوئے، اے پی ای ڈی اے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملیٹ ریسرچ (آئی آئی ایم آر) اور دوسرے ساجھے داروں مثلاً  نیشنل انسٹی ٹیوٹ نیوٹریشن، سی ایف ٹی آرآئی  اور کسانوں کی مصنوعات کی تنظیموں (ایف پی اوز) کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کئے ہوئے ہے، جس کامقصدکا  جوار اور جوار مصنوعات کے فروخت کے لیے پانچ سال کی امکانی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور متعلقہ مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں برآمدکاروں اور ایف پی اوزکے ساتھ موقع فراہم کیا  ہے۔

اے پی ای ڈی اےجوار اور جوار مصنوعات کی برآمدات پانچ سال یعنی 2021 سے 2026 تک بڑھانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی کوشش کر  رہا ہے تاکہ تمام ساجھے دار اس نشانے کو وقت پر حاصل کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرسکیں۔

اس کے علاوہ، نامیاتی جوار کلسٹروں کی نشاندہی، ایف پی اوز اور اے پی ای ڈی اے کی طرف سے تیار کردہ کسانوں کو مربوط کرنے کے پورٹل پر جوارکے برآمدکاروں کے رجسٹریشن کے سلسلے میں مزید کوششیں کی جائیں گی۔ اس کا مقصد بھارتی جوار مصنوعات کے فروغ کے لیے نئی امکانی بین الاقوامی منڈیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

مختلف ملکوں  میں جوار مصنوعات کے استعمال میں دوبارہ پیدا ہونے والی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ان مصنوعات کی اندرون ملک ترقی اور برآمد کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو، آندھراپردیش کی حکومت کے زراعت کے کمشنر جناب ایچ ارون کمار، اے پی ڈی ایم پی کے سی او او  جناب جی ونے چند، اے پی ای ڈی اے اور اے پی ڈی ایم پی کے سینئر افسران، ایف پی اوز اورجوار کے برآمدکاروں کے نمائندوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

جوار ایک عام اصطلاح ہے جس کے تحت کئی طرح کے  تغذیہ بخش اناج آتے ہیں جن میں جوار، باجرہ، راگی، چھوٹا جوار، کنگنی، پروسو ملیٹ،بارن یارڈ ملیٹ، کوڈو اور دیگر جوار آتے ہیں اور ان میں تغذیہ بخش اجزاء وافر مقدارمیں ہوتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More