17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بااختیار گروپ 2 نے آکسیجن ذرائع کیلئے 12 زیادہ متاثرہ ریاستوں کی میپنگ کا آغاز کیا

Urdu News

 کووڈ-19 کے دوران ضروری طبی سامان اور آکسیجن کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے بااختیار گروپ 2 (ای جی-2) کا اجلاس  آج منعقد ہوا۔ آج  کئے گئے تین اہم فیصلے درج  ذیل ہیں۔

 I۔ زیادہ متاثرہ 12 ریاستوں کے لئے آکسیجن ذرائع کی میپنگ —  میڈیکل آکسیجن کووڈ سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں ایک اہم جز وہے۔میڈیکل آکسیجن کی  مانگ بڑھتی جارہی ہے ، خاص طور پر 12 ریاستوں  میں جہاں کووڈ کے ایکٹیو معاملات زیادہ ہیں۔ یہ متاثرہ ریاستیں مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، گجرات ، اترپردیش ، دہلی ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، کیرل ، تمل ناڈو ، پنجاب ، ہریانہ اور راجستھان ہیں۔حالانکہ مہاراشٹر میں میڈیکل آکسیجن کی مانگ ریاست کی کل موجود پیداوار کی صلاحیت سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔

مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں میڈیکل آکسیجن کی مانگ  پورا کرنے کے لئے  کوئی  پیداواری صلاحیت موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ  ، آکسیجن تیار کرنے والی دیگر ریاستوں جیسے گجرات ، کرناٹک ، راجستھان ، وغیرہ میں بھی بڑھتی ہوئی مانگ کا رجحان ہے۔

کووڈ معاملوں میں اضافے کے اگلے چند ہفتوں کے دوران آکسیجن کی فراہمی کے بارے میں ریاستوں کے سامنے صورتحال کی وضاحت اور یقین دہانی کے لئے ، بااخیتار گروپ -2 کی ہدایات کے مطابق ڈی پی آئی آئی ٹی ، ایم او ایچ ایف ڈبلیو ، فولاد  کی وزارت، شدید طور پر متاثرہ ریاستوں، پٹرولیم اور دھماکہ خیز حفاظتی تنظیم (پی ای ایس او( کے ساتھ آکسیجن  مینوفیکچرر ، آل انڈیا انڈسٹریل گیس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اے آئی آئی جی ایم اے) کے نمائندوں سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر نقشہ سازی کا کام کیا گیا۔

ریاستوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل آکسیجن کے ذرائع اور ان کی پیداواری صلاحیت کی نقشہ سازی کی گئی اور طبی آکسیجن کے ذرائع کے بارے میں ریاستوں کی رہنمائی کیلئے ایک اشاریے کا فریم ورک بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

اس کے مطابق ، ان 12 ریاستوں کو بالترتیب 25 اپریل اور 30 ​​اپریل کی متوقع مانگ کو پورا کرنے کے لئے 4880 میٹرک ٹن ، 5619 میٹرک ٹن اور 6593 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کیلئے مطلع کیا گیا ہے۔ ایم  اوایچ ایف ڈبلیو اس سلسلے میں احکامات جاری کررہا ہے اور اسے ایم ایچ اے (داخلی امور کی وزارت) کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا۔

ii. پی ایس اے پلانٹ لگانے کے لئے  دیگر  100 اسپتالوں کی نشاندہی: پریشر سوئنگ ایڈجابرسن (پی ایس اے) پلانٹس مینوفیکچررآکسیجن اور اسپتالوں کو طبی آکسیجن کی اپنی  ضرورت پوری کرنے  کے معاملے میں خودکفیل بنانے اور میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کے لئے نیشنل گرڈ پر دباؤ کم کرنے کیلئے  مدد کرنا ہے۔ پی ایم کیئرز فنڈ کے تحت منظور شدہ پی ایس اے کے 162 پلانٹس مقررہ وقت سے پہلے کام مکمل کرنے کیلئے بہت قریب سے نگرانی کی جارہی ہےتاکہ دور دراز کے  علاقوں کے اسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن تیار کرنے کی ان کی  صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔ ای جی 2 نے وزارت داخلہ کو پی ایس اے  پلانٹس کو قائم کرنے کی منظوری  دینے پر غور کرنے اور  دوردراز کے علاقوں میں 100 دیگر اسپتالوں کی شناخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

iii. میڈیکل آکسیجن کی 50،000 میٹرک ٹن کی درآمد: میڈیکل آکسیجن کی بڑھتی ہوئی  مانگ کے پیش نظر ، ای جی 2 نے 50،000  میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن درآمد کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹینڈر کو حتمی شکل دیں اور وزارت خارجہ کے مشنوں  کے ذریعے میڈیکل آکسیجن کی درآمد کے لئے ممکنہ ذرائع کا پتہ لگانے کا بھی  حکم دیا گیا ہے۔

ای جی 2 میڈیکل آکسیجن کی مانگ اور رسد کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ میڈیکل آکسیجن کی بلا رکاوٹ فراہمی میں مدد کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More