نئی دہلی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے بابوجگجیون رام کے یوم ولادت پران کوسلام عقیدت پیش کیاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بابوجگجیون نے شخصیت سازی ازخود کی تھی اوروہ ایک محنتی انسان تھے ۔بابوجگجیون کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ بطور مجاہدآزادی اورمعمرمنتظم بھارت کے لئے ان کی خدمات بے مثال ہیں ۔ بابوجی صحیح معنوں میں جمہوریت پرست تھے ، جنھوں نے ہمیشہ آمریت کے روبرسرنگوں ہونے سے انکارکیا۔ بھارت انھیں ان کے یوم پیدائش پریادکرتاہے ۔