9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

باپو کی یاد میں آل انڈیا ریڈیو کے خبروں کے شعبے نے مہا تماگاندھی کی 150 ویں سالگرہ کو معنون کرتے ہوئے ’’آ کاشوانی سماچار بھارتی‘‘ کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دہلی، قوم مہا تما گاندھی کی 150 وین سالگرہ  منارہی ہے اور آل انڈیا ریڈیو  کے خبروں  کا شعبہ مسلسل عوام کو  بابائے قوم مہا تما گاندھی کے  انسانیت سے متعلق نظریات اور  بنیادی اقدار کو  اجاگر کرنے کا کام کررہا ہے۔

 اے آئی  آر کے خبروں کے شعبے نے  آج مہا تما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کی  تقریبات کا انعقاد کی۔ اس موقع پر  این ایس ڈی کی پرنسپل ڈائریکٹر جنرل  محترمہ ایرا جوشی نے  آکاشوانی کے رسالے ’’آکاشوانی سماچار بھارتی ‘‘ کے  8 ویں ایڈیشن کا اجراء کیا۔ یہ رسالہ  مہا تما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ اور  سیوا  ، سمرپن، سوادیشی ،  سواؤ لمبن ،  سہیوگ اور سوچھتا  کے نام وقف کیا گیا ہے۔ محترمہ جوشی نے  مہا تما  گاندھی کے اصولوں پر عمل کرنے  اور  آج کے دور میں  ان کی آفاقی اہمیت  کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

7.JPG

اس موقع پر  باپو کی زندگی اور  ان کے  وقت سے  متعلق   ’’گاندھی کوئز‘‘  کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں  نئی دہلی میں  این ایس ڈی  کے صدر دفتر  کے ارکان نے  جو ش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔

 اس موقع پر  بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونی کیشن  ( بی او سی)  کے ذریعے  نیو براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں  گاندھی جی کے  فوٹو گراف  کی ایک نمائش بھی لگائی گئی۔ ان  تصویروں کے ساتھ لوگوں نے اپنی سیلفی بھی لی۔

IMG_4978.JPG

آکاشوانی سماچار بھارتی کے 8 ویں ایڈیشن  میں  این ایس ڈی کے  شمال مشرقی خطے سے  لے کر پورٹ بلیئر کے دور دراز علاقوں تک    ، جو  ویر ساورکر  اور دیگر مجاہدین آزادی کی  قربانیوں کے لئے  جانا جاتا ہے ، ملک بھر میں پھیلے  خبروں  کے علاقائی یونٹوں  سے آئے  مضامین اور نظمیں وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام کوششیں  ہندی  کو فروغ دینے اور  وسعت دینے  کے مقصد سے بھی کی گئی ہیں۔

معروف صحافی اور دستاویزی فلم  بنانے والے برجیندر راہی نے  ، جنہوں نے  اس  تقریب میں شرکت کی، مہا تما گاندھی کی تعلیمات کو یاد کیا ، جن کی وجہ سے  ان کے  جارحانہ روئے میں   زبردست تبدیلی آئی اور  وہ  پوری طرح بدل گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گاندھی  جی ہر ایک کے اندر زندہ ہیں اور  ہر شخص کو انہیں اپنے اندر زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ ایڈیشن  اس لئے بھی  خاص اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں  پتہ چلتا ہے کہ  کس طرح گاندھی جی نے سوچھتا کو اپنا مشن بنایا۔ اس کے علاوہ  رسالے میں گاندھی ضلع  پر ایک کہانی بھی  توجہ کا باعث ہے ۔ یہ ضلع پچھلے مہینے  وزیراعظم نریندر مودی کے  امریکہ کے  ہیوسٹن دورے  کے دوران  خبرون میں  آیا تھا۔ اس میگزین میں  دبئی  ، کاٹھمنڈو اور سری لنکا میں تعینات  پرسار بھارتی کے خصوصی نمائندوں کے  گاندھیائی خیالات  پر  مبنی مضامین شامل ہیں، جن میں  بیرونی ملکوں میں  گاندھی جی  کی شہرت  اور  بھارت کے ساتھ  باہمی تعلقات کے بارے میں بھی  تفصیلات دی گئی ہیں۔ اگر چہ یہ ایڈیشن مہا تما گاندھی کے نظریات اور اقدار کے لئے  وقف کیا گیا ہے لیکن  آکاشوانی سماچار بھارتی  عوام میں  انسانیت  کا پیغام  عام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آکاشوانی سماچار بھارتی ، جو  رجسٹرار  آف  نیوز پیپرس آف انڈیا  کے ساتھ ایک  رجسٹرڈ  رسالہ  ہے ،  پہلی مرتبہ 2006 میں شائع کیا گیا تھا۔ یہ پوری طرح ادارے کے اندر  ہی تیار ہوتا ہے۔ اس سے پہلے کے ایڈیشنوں میں  ہندی  پکھواڑہ  کی تقریبا ت کے دوران  ایوارڈ پانے والی کہانیاں، نظمیں اور مضامین شامل ہیں۔ اب اس میں پورے بھارت کے رنگ نظر آتے ہیں جو ملک کے تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More