Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجاج آٹو نے مسلح فورسیز فلیگ ڈے فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا

بجاج آٹو نے مسلح فورسیز فلیگ ڈے فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا
Urdu News

جناب سی پی ترپاٹھی نے آج یہاں وزیر دفاع منوہر پریکر کو مسلح فورسیز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کیلئے عطیہ کے طورپر ایک کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔ اس گراں قدر عطیہ کو بخوشی قبول کرتے ہوئے جناب پریکر نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں انڈسٹری کے ذریعہ ظاہر کئے گئے احساسات کو کافی سراہااورانڈسٹری میں اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نیک کام میں تعاون یو ہی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مسلم فورسیز فلیگ ڈے فنڈ کے ذریعہ ضرورت مند سابق فوجیوں، ان کی بیواؤں اور بچوں کو صحت کی دیکھ بھال، معذوری، بچوں کی تعلیم، تنگ دستی، گھر کی مرمت، سابق فوجیوں کی تجہیزوتکفین اور لڑکی کی شادی کیلئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More